ریاست بہار میں کورونا کے معاملے میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے ۔ وہیں آج نالندہ میڈیکل کالج و ہسپیٹال کی ایک نرس میں کرونا وائرس مثبت پایا گیا ہے، اس کے بعد سے ہسپتال انتظامیہ پوری طرح سے الرٹ ہے.
اس دوران ریاست میں کووڈ 19 متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ کی پریشانی بھی بڑھتی جا رہی ہے، کرونا کی زد میں عوام کے ساتھ ساتھ اب محکمہ صحت کے ارکان بھی بھی آرہے ہیں۔
وہیں نالندہ میڈیکل کالج وہسپیٹال کے نرس میں کورونا مثبت پائے جانے کے بعد سے حکومت نے نالندہ میڈیکل کالج وہسپیٹال کو کرونا ہسپتال کے طور پر اعلان کردیا ہے۔ حالانکہ اس سے پہلے بھی آئی جی آئی ایم ایس کے ملازمین میں کورونا مثبت پایا گیا تھا ۔