کیمور: روہتاس ضلع کے سہسرام میں کرونا پازیٹیو 60 سالہ مریضہ کی ٹریول ہسٹری کیمور سے رانچی تک جڑنے کے بعد کیمور ضلع انتظامیہ اور روہتاس ضلع انتظامیہ کے ہوش اڑے ہوئے ہیں۔ رویتاس انتظامیہ کی اطلاع کے بعد اب تک کیمور سے رانچی تک کل 224 لوگوں کو کورنٹائن سیننٹر بھیجا دیا گیا۔
وہیں کیمور میں مریضہ سے جڑے 31 لوگوں کو کورنٹائن کیا گیاہے ۔جس میں مریضہ کے داماد اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ مریضہ نے بھبھوا میں جن دو ڈاکٹرز کے یہاں علاج کروایا تھا، ان ڈاکٹرز اور کمپاٶنڈر کے اہل خانہ کو بھی کورنٹائن کیا گیا ہے۔
روہتاس ڈسٹرک مجسٹریٹ پنکج دکشت کے مطابق کرونا پازیٹیو مریضہ 12 اپریل کو رانچی سے سہسرام ہوتے ہوئے کیمور گٸ تھی۔ 12 اپریل تک مریضہ کی دو جگہوں کی ٹریول ہسٹری ملی ہے، ان دونوں جگہوں میں ٹریول کے دوران 224 لوگ کی پہچان کی گٸ ہے، سبھی کے نمونہ جانچ کے لئے بجیج دیے گئے ہیں۔
ان 224 لوگوں میں مریضہ کی ڈاکٹرز، نرس میڈیکل اسٹاف اور ان کے سبھی اہل خانہ کے علاوہ داماد اور ان کے اہل خانہ کے سبھی ممبر شامل ہیں، جن کو کورنٹائن کر دیا گیا ہے۔
فی الحال ابھی سبھی کی رپورٹ جانچ کے لئے بھیجا گیا ہے رپورٹ آنے کے بعد اگلی کاروائی کی جائے گی۔