ETV Bharat / state

گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی - Deputy Mayor Mohan Srivastava discharged from hospital

گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد آج آئیسولیشن وارڈ سے ڈسچارج کر دیا گیا

گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی
گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی
author img

By

Published : Jul 7, 2020, 9:15 PM IST

ریاست بہار میں گیا کے ڈپٹی میئر موہن شریواستو میں گزشتہ دنوں کورونا مثبت پایا گیا تھا جس کے بعد انہیں آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر کی کورونا رپورٹ منفی آنے کے بعد آج آئیسولیشن وارڈ سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ڈپٹی میئر تقریبا بیس دن آئیسولیشن وارڈ میں رہنے کے بعد باہر آتے ہی گیا محکمہ صحت پر سوال کھڑا کرتے ہوئے کہاکہ انہیں یہ کہنے سے بالکل ہچکچاہٹ نہیں ہوگی کہ انتظامات خراب نہیں ہیں ، آئیسولیشن وارڈ میں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے ۔ علاج تو دور دوا تک دستیاب نہیں ہے ۔

گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی۔ ویڈیو

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز آئیسولیشن وارڈ میں منتقل شہر کے ایک شخص کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی ۔ اس دوران انہیں کوئی اٹھانے والا تک نہیں تھا جس کے بعد انہوں نے اس کی اطلاع سول سرجن اور ڈسٹرک مجسٹریٹ کو دی۔ جس کے بعد کسی طرح انہیں آئیسولیشن وارڈ سے انوگرہ نارائن ہسپتال بھیجا گیا لیکن وہاں ایڈمٹ کرنے میں آناکانی ہونے لگی لیکن انہوں نے بات کرکے کسی طرح سے داخل کروایا ہے ۔

گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی
گیا: ڈپٹی میئر میں کورونا منفی

میئر نے کہا کہ ریاست کی صورتحال ایسے ہی رہی تو کورونا پر قابو پانا مشکل ہو جائے گا۔ کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ نو سے دس دن بعد پہنچ رہی ہے ، ایسے میں نمونے کا حال کیا ہوتا ہوگا یہ سمجھ سے پرے ۔ پٹنہ تک بات کرنے کے بعد ان کی رپورٹ دس دن پر پہنچی ہے اب اسی سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ عام آدمی کا کیا حال ہوگا؟

انہوں نے کہاکہ ایسی صورتحال میں گیا شہر کے لوگوں کو یوں نہیں چھوڑا جاسکتا ہے ۔اس لئے وہ خود بدھ سے اپنے دفتر سے کام شروع کریں گے ، پورے شہرمیں ڈھول باجا کے ساتھ بیداری مہم چلائیں گے ۔ گھر گھر تک ماسک پہنچایا جائے گا۔

بیداری ہی اس بیماری سے نمٹنے کاطریقہ ہے ۔ کورونا سے گھبرانا نہیں ہے بلکہ اس سے مقابلہ کرنا ہے ۔ساتھ ہی انہوں نے رپورٹ منفی آنے پر سبھی کاشکریہ ادا کیا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.