ETV Bharat / state

اس بار بھی گاندھی میدان میں عیدالاضحٰی کی نماز نہیں ہوئی - گاندھی میدان، عیدگاہ اور مساجد میں نماز کی اجازت نہیں

بہار حکومت کی جانب سے گاندھی میدان، عیدگاہ اور مساجد میں اس سال بھی عید الاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔

اس بار بھی گاندھی میدان میں عیدالاضحٰی کی نماز کے لیے اجازت نہیں ملی

author img

By

Published : Jul 22, 2021, 8:53 AM IST

ریاست بہار میں انلاک 4 آئندہ 7 اگست تک ہے۔ حکومت نے گائڈ لائن جاری کر کے مذہبی مقامات کو بند رکھنے کی ہدایت دی تھی۔ بہار حکومت نے گاندھی میدان کے علاوہ عید گاہ اور مساجد میں بھی اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے اجازت نہیں ملی تھی۔ اس کی وجہ سے گاندھی میدان میں اس سال بھی عیدالاضحٰی کی نماز ادا نہ ہو سکی۔

انتظامیہ اور حکومت نے گاندھی میدان کو عیدالاضحیٰ کی نماز کے لئے اجازت نہیں دی۔

اس بار بھی گاندھی میدان میں عیدالاضحٰی کی نماز نہیں ہوئی

وہیں، حکومت نے گاندھی میدان کو صبح سیر و تفریح کرنے والوں کے لیے 6 بجے سے 12 بجے تک کھولا ہے۔

دوسری جانب تمام مذہبی تنظیموں نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ گاندھی میدان میں عیدالاضحٰی کی نماز پڑھنے کی اجازت دی جائے لیکن انتظامیہ نے اجازت نہیں دی۔

یہ بھی پڑھیں: پٹنہ: شیعہ وقف بورڈ کی املاک کو جلد ہی تحویل میں لیا جائے گا

عیدین کمیٹی کے رکن انوارالہدیٰ نے بتایا کہ کمیٹی کے صدر محمود عالم اور دوسرے اراکین نے انتظامیہ اور حکومت سے عیدالاضحٰی کی نماز کے لئے اجازت مانگی تھ، لیکن حکومت نے لاک ڈاون کے پیش نظر عوامی جگہ پر اجتماعی طور پر نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

انوارالہدیٰ نے کہا حکومت نے پارک، سنیما ہال، ریسٹورنٹ، ہوٹل کھولا ہے۔ ہر جگہ بھیڑ ہو رہی ہے کسی بھی جگہ لاک ڈاون کا اثر نہیں ہے۔ مسلمانوں کے لئے سال میں دو مقدس تہوار آتا ہے عیدالاضحٰی اور عیدالفطر ہم لوگ دو سالوں سے اس سے محروم ہو رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.