بہار کے چھبیس اضلاع میں 88 کورونا مثبت معاملے سامنے آنے کے بعد ریاست میں کورونا سے متاثر لوگوں کی تعداد 10076 ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت نے بدھ دوپہر کو جاری منگل دیر رات کی رپورٹ کی بنیاد پر بتایا کہ پٹنہ ضلع میں کووڈ۔19 کے معاملے بڑھنے کی رفتار آج بھی جاری رہی اور یہاں سب سے زیادہ 12 مثبت کیسز پائے گئے جس سے ضلع میں متاثرین کی تعداد بڑھ کر 747 ہوگئی ہے۔ اس کے بعد مدھوبنی میں 11، مغربی چمپارن میں نو اور کٹیہار میں آٹھ نئے پازیٹیو معاملے ملے ہیں۔
اسی طرح کیمور میں پانچ، دربھنگہ، جموئی اور مدھوے پورا میں چار ۔ چار، بھاگلپور، گیا اور سہرسہ میں تین ۔ تین، اورنگ آباد، بانکا، مشرقی چمپارن، کشن گنج، نوادہ، شیخ پورا اور سیتامڑھی میں دو ۔ دو اور بھوجپور، گوپال گنج، لکھی سرائے، مونگیر، رہتاس، سارن، شیوہر اور سپول میں ایک ۔ ایک سمیت 88 لوگوں کے انفکشن کی زد میں آنے کی تصدیق ہوئی ہے جن میں 22 خواتین شامل ہیں۔ اس طرح ریاست میں کل پازیٹیو لوگوں کی تعداد بڑھ کر 10076ہوگئی ہے۔