ETV Bharat / state

کورونا کے پیش نظر دیو میں چیتی چھٹھ میلہ نہیں ہوگا

کورونا وائرس کے انفیکشن کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر بہار میں اورنگ آباد ضلع انتظامیہ اور دیو سوریہ نیاس سمیتی نے اس بار چیتی چھٹھ میلے کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا کے پیش نظر دیو میں چیتی چھٹھ میلہ نہیں ہوگا
کورونا کے پیش نظر دیو میں چیتی چھٹھ میلہ نہیں ہوگا
author img

By

Published : Mar 21, 2020, 9:52 PM IST

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ سوربھ جوروال اور پولیس سپرنٹنڈنٹ دیپک ورن وال نے آج یہاں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دیو سوریہ مندر نیاس کمیٹی کی سفارش پر کل دیو سوریہ مندر میں عقیدت مندوں کے داخلے پر پابندی لگادی گئی ہے اور سوریہ کنڈ اور رودر کنڈ میں اسنان کرنے پر بھی پابندی لگائی گئی ہے۔

اس کے پیش نظر 28 مارچ سے 31 مارچ تک منعقد ہونے والے ملک کے سب سے بڑے دیو چیتی چھٹھ میلے کا انعقاد نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔افسران نے بتایا کہ اگرچہ اس دوران دیو سوریہ مندر کے صرف پجاریوں ہی پوجا اور آرتی کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

لیکن عام عقیدت مندوں کا داخلہ بالکل بند رہے گا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے ضلع میں سبھی آبی ذخائر، تالابوں اور کنڈوں میں اسنان پر پہلے ہی پابندی لگائی جاچکی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.