ETV Bharat / state

زمانہ کا بوجھ اٹھانے والے قلیوں کی زندگی ہوئی بے پٹری - ای ٹی وی بھارت اردو نیوز

ریلوے اسٹیشنوں پر زمانہ کا بوجھ اٹھانے والے قلیوں کی زندگی ان دنوں خود بوجھ بن گئی ہے۔ ریاست بہار کے بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر مسافروں کا انتظار کرتے ان قلیوں کی حالت خراب ہے۔

kuli facing financial crisis in bhagalpur
قلیوں کی زندگی ہوئی بے پٹری
author img

By

Published : Mar 20, 2021, 7:03 AM IST

Updated : Mar 20, 2021, 7:29 AM IST

صبح سے گاہک کے انتظار میں دوپہر ہوگئی ہے لیکن کوئی کام نہیں ملا ہے۔ ان لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن میں فاقہ کشی کا شکار ہوئے اور اب کچھ ٹرینیں چل بھی رہی ہیں لیکن پھر بھی زندگی پٹری پر نہیں لوٹی ہے۔

دیکھیں ویڈیو

پہیے والی ٹرالی اور بیگ ہونے کے وجہ سے زیادہ تر مسافر اپنا سامان خود ہی اٹھا لیتے ہیں اور ہاتھ والی گاڑی سے کچھ سامان کھینچنے کا کام ملتا ہے لیکن ابھی چونکہ زیادہ ٹرینیں نہیں چل رہی ہیں تو کبھی کبھی پورے دن خالی ہی بیٹھنا پڑتا ہے۔ ان لوگوں کی شکایت ہے کہ حکومت کی طرف سے ان لوگوں کی کوئی مدد نہیں کی گئی۔

مزید پڑھیں:

خصوصی رپورٹ: دنیا کا سب سے نادر و نایاب قرآنی نسخہ

بھاگلپور ریلوے اسٹیشن پر رجسٹرڈ قلیوں کی تعداد قریب 50 ہے، یو پی اے حکومت میں لالو پرساد یادو نے بطور ریلوے وزیر قلیوں کو ریلوے میں سرکاری نوکری دی تھی لیکن اب ان قلیوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے اور ان کی زندگی ایک بوجھ بن گئی ہے۔

Last Updated : Mar 20, 2021, 7:29 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.