ETV Bharat / state

Bihar CM Enters Temple With Muslim Minister بہار میں مسلم وزیر کے مندر میں داخلے پر تنازعہ - مندر کو گنگا کے پانی سے دھویا گیا

بہار کے وزیر محمد اسرائیل منصوری کے دنیا کے مشہور وشنوپد مندر میں داخل ہونے کے بعد، آج مندر کو گنگا کے پانی سے دھویا گیا ہے۔ اس کے بعد بھگوان کو بھوگ چڑھایا گیا۔ مندر کی انتظامی کمیٹی نے کہا کہ ہمیں بالکل علم نہیں تھا کہ وزیر اعلیٰ کے ساتھ مسلم وزراء بھی آئے ہیں۔ Nitish’s minister Israel Mansoori entered Vishnupad temple in Gaya

تنازعہ
تنازعہ
author img

By

Published : Aug 23, 2022, 11:40 AM IST

بہار کے ضلع گیا میں واقع وشنوپد مندر میں وزیراعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی کے وزیر محمد اسرائیل منصوری کے داخل ہونے پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ ایک طرف جہاں بی جے پی کے رکن اسمبلی ہری بھوشن ٹھاکر نے اس پر اعتراض کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے وزیر کو برطرف کرنے کا مطالبہ کیا، وہیں دوسری طرف تنازعہ بڑھنے کے بعد اب مندر انتظامی کمیٹی نے گنگا کے پانی سے مندر کو دھویا گیا۔ Nitish’s minister Israel Mansoori entered Vishnupad temple in Gaya

درحقیقت مذکورہ مندر کے مرکزی دروازے پر ’غیرہندو کا داخلہ منع ہے‘ تحریر درج ہے، لیکن پیر کو سی ایم نتیش کمار کے ساتھ وزیر محمد اسرائیل منصوری بھی مندر میں داخل ہوگئے، جس پر بی جے پی نے سخت اعتراض کیا ہے۔ دریں اثنا وشنوپد مندر کی انتظامی کمیٹی نے بھی اسے ایک بڑی غلطی قرار دیا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین شمبھو لال بٹتھل نے کہا کہ ہمیں اس بات کا بالکل علم نہیں تھا کہ وزیراعلیٰ کے ساتھ ایک مسلم وزیر بھی ہے، وٹھل نے کہا کہ وزیر کو خوش قسمتی کہنے کے بجائے معافی مانگنی چاہئے، یہ سراسر غلط ہے۔ ہم مسجد نہیں جاتے۔ پھر وہ ہماری مندر میں کیسے داخل ہوئے، جہاں بڑے بڑے بورڈز میں غیر ہندو کا داخلہ ممنوع لکھا ہوا ہے۔

وشنو پد مندر مینجمنٹ کمیٹی کے صدر شمبھو پرساد وٹھل نے بتایا کہ ہمیں یہ بھی اطلاع مل رہی ہے کہ چیف سکریٹری عامر سبحانی کے ساتھ وزیر اعلیٰ نتیش کمار وشنوپد مندر کے اندر داخل ہوئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ جان بوجھ کر کیا گیا ہے۔ گیا ضلع کے بڑے لیڈر بھی اس کے لیے قصوروار ہیں، جنہیں معلوم تھا کہ یہاں غیر ہندوؤں کا داخلہ ممنوع ہے، پھر بھی انہیں ایسا کرنے دیا گیا۔ مندر کی انتظامی کمیٹی کے چیئرمین شمبھو لال بٹتھل نے بھی کہا ہے کہ اس سے قبل شاہنواز حسین گیا ضلع کے انچارج وزیر تھے، لیکن انہوں نے کبھی ایسی غلطی نہیں کی۔

مزید پڑھیں:اب کوئی بھی کسی کی زمین پر غیرقانونی قبضہ نہیں کر پائے گا: بہار منسٹر

ادھر بہار کے وزیر اسرائیل منصوری نے کہا کہ انہیں پیر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار کے ساتھ وشنوپد مندر جانے کا موقع حاصل ہوا۔ مندر میں درشن کی تصویر اور ویڈیو کی اطلاع پبلک ریلیشن آفیسر نے جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ گیا میں 9 سے 25 ستمبر تک دنیا کا مشہور پترپاکش میلہ منعقد ہونے جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں سی ایم نتیش کمار پیر کو گیا پہنچے تھے۔ جہاں انہوں نے پترپکشا میلے کی تیاریوں کا جائزہ لیا اور وشنوپد مندر میں پوجا بھی کی۔ اس دوران ان کے ساتھ حکومت بہار کے انفارمیشن اینڈ ٹکنالوجی کے وزیر، گیا ضلع کے انچارج وزیر محمد اسرائیل منصوری بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.