ETV Bharat / state

ارریہ: مجوزہ کمپلیکس کی زمین پر تنازع

author img

By

Published : Mar 8, 2021, 3:53 PM IST

عمارت کو غیر قانونی بتاتے ہوئے رام بلاس یادو نے کہا کہ جس زمین پر ضلع پریشد باہر کی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر عمارت بنوا رہی ہے وہ دراصل ضلع پریشد کی زمین ہے ہی نہیں ہے بلکہ وہ زمین بغل میں واقع ایک سرکاری اسکول کی ہے۔ اسکول کی زمین پر زبردستی قابض ہو کر عمارت بنوائی جا رہی ہے۔

ارریہ: کمپلیکس بننے سے پہلے ہی تنازعہ شروع

بہار کے ارریہ میں دو روز قبل رکن پارلیمان پردیپ کمار سنگھ و ضلع پریشد چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو نے ایک کمپلیکس کی بنیاد رکھی تھی۔ کروڑوں روپے کے تخمینہ سے بن رہے اس کمپلیکس میں عارضی طور پر پھل، سبزی و دیگر سامان فروخت کرنے والے دکانداروں کو مستقل طور پر دکانیں دی جائیں گی۔

وہیں، ابھی کمپلیکس کی عمارت کا صرف سنگ بنیاد ہی رکھا گیا ہے کہ زمین کے حوالے سے تنازع شروع ہو گیا ہے۔ اسی ضمن میں بھاکپا مالے کے ضلع سکریٹری رام بلاس یادو و اے آئی ایس اے کے رکن آزاد عالم نے آج مہادیو چوک پر واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کر مجوزہ کمپلیکس کو غیر قانونی۔

رام بلاس یادو نے کہا کہ جس زمین پر ضلع پریشد باہر کی ایک کمپنی کو ٹھیکہ دے کر عمارت بنوا رہی ہے وہ دراصل ضلع پریشد کی زمین ہے ہی نہیں بلکہ وہ زمین بغل میں واقع ایک سرکاری اسکول کی ہے۔ اسکول کی زمین پر زبردستی قابض ہو کر عمارت بنوائی جا رہی ہے۔

اے آئی ایس اے کے رکن آزاد عالم نے کہا کہ اس معاملے میں ضلع ایجوکیشن آفیسر نے بھی واضح کیا ہے کہ زمین اسکول کی ہے باوجود اس کے زبردستی اس زمین پر کمپلیکس بنایا جا رہا ہے۔ اس تعلق سے ہم لوگوں نے ضلع کلکٹر پرشانت کمار کو ایک میمورنڈم بھی سونپا ہے اور ان کے ذریعہ بہار حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ کس طرح زمین مافیا سرگرم ہیں اور زمین کے اسکول پر قابو ہو کر سرکاری عمارت بنا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے پر راجیہ سبھا میں ہنگامہ

انہوں نے حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر نتیش حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے نہیں لیتی ہے تو ہم سڑکوں پر اترنے کے لئے مجبور ہوں گے اور جب تک انصاف نہیں ملے گا تب تک احتجاج جاری رکھیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.