ETV Bharat / state

Controversial Statement of BJP leader in Bihar: شکیل احمد خان کا بی جے پی لیڈر کے بیان پر ردعمل - Shakeel Khan reacts to BJP leader's statement

نتیش حکومت میں ریونیو لینڈ ریفارمز کے وزیر اور بی جے پی کے سینئر لیڈر رام سورت آج ایک متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ 'بہار کے خطہ سیمانچل میں بنگلہ دیشی گھسپیٹیوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے، اس بیان نے بہار کی سیاست میں ہنگامہ برپا کردیا ہے۔ Controversial Ctatement of BJP leader

بہار میں بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان
بہار میں بی جے پی رہنما کا متنازعہ بیان
author img

By

Published : Apr 22, 2022, 7:35 PM IST

پٹنہ: ملک میں ایک مخصوص طبقہ کے خلاف ہر روز نئے نئے مدے پیدا کئے جاتے ہیں اور آئے دن اس بیان بازی ہوتی رہتی ہے، اس بار نتیش حکومت میں ریونیو لینڈ ریفارمز کے وزیر اور بھاجپا کے سینئر لیڈر رام سورت رائے نے ایک بیان دیا ہے جس میں کہا ہے کہ بہار کے خطہ سیمانچل میں بنگلہ دیشی گھسپیٹیوں کی ایک بڑی تعداد رہتی ہے، دہلی کے طرز پر یہاں بھی غیر قانونی طریقے سے رہنے والے بنگلہ دیشیوں پر بلڈوزر چلایا جائے۔ Controversial Ctatement of BJP leader

رام سورت رائے کے اس بیان پر اپنا رد عمل کا اطہار کرتے ہوئے کانگریس کے سینئر رہنما اور کشن گنج سے رکن اسمبلی ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ بی جے پی کے رہنما ملک کی اتحاد کے درمیان ایسے ہی منافرت پیدا کرنے کے لئے جانے جاتے ہیں، سیمانچل میں کوئی بھی بنگلہ دیشی گھسپیٹھیا نہیں ہے، یہ صرف سیمانچل کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔

ویڈیو

سیمانچل کو صرف اس لئے ٹارگٹ کیا جاتا ہے کیونکہ وہاں ایک طبقہ کی آبادی زیادہ ہے، وہاں کے لوگ ترقی کر رہے ہیں، تعلیم سے لیکر سیاست میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں، یہ سب ہوتا دیکھ بی جے پی کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لیے فضول کی باتیں کرکے اصل موضوع کو دبانا چاہتے ہیں۔ Shakeel Khan reacts to BJP leader's statement

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر شکیل احمد خان نے کہا کہ اگر صحیح معنوں میں سیمانچل میں گھسپیٹھیا ہیں تو وزیر اعظم نریندر مودی جب بنگلہ دیش کی وزیر اعظم سے ملاقات کرتے ہیں تو اس وقت یہ سوال کیوں نہیں اٹھاتے، کیونکہ وہ بھی جانتے ہیں کہ اس میں کوئی حقیقت نہیں ہے، شکیل خان نے نتیش حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ایسے بیان دینے والوں پر حکومت سخت کارروائی کرے جو بہار کا پرامن ماحول بگاڑنا چاہتے ہیں، اس ملک میں سبھی مذاہب کے ماننے والے لوگ رہتے ہیں، اس ملک کو آزاد کرانے میں کس کی کیا قربانی ہے اس سے بھی لوگ واقف ہیں، اس لیے بہار میں نفرت پیدا کرنے والے بیان کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.