ETV Bharat / state

'یکساں ملازمت یکساں اجرت' کے لیے غیر معینہ ہڑتال - بہار وزیر تعلیم

ریاست بہار میں کانٹریکٹ اساتذہ 'یکساں ملازمت یکساں اجرت' کے مطالبے کی تکمیل کے لیے غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال پر چلے گئے ہیں حالانکہ آج سے بہار بورڈ کے تحت میٹرک امتحان بھی شروع ہوا ہے۔

'یکساں ملازمت یکساں اجرت' کے مطالبہ پر غیر معینہ ہڑتال

author img

By

Published : Feb 17, 2020, 5:57 PM IST

Updated : Mar 1, 2020, 3:25 PM IST

اس سے سمجھا جا رہا تھا کہ امتحان میں اساتذہ کے ذریعہ رخنہ ڈالنے کی کوشش کی جائے گی جس سے ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ تاہم ہڑتال کی وجہ سے کہیں کسی طرح کے ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ہے۔

'یکساں ملازمت یکساں اجرت' کے مطالبہ پر غیر معینہ ہڑتال

بہار وزیر تعلیم نے اس سلسلے میں ہڑتال پر جانے والے اساتذہ کے لیے ایک نوٹس جاری کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 'اگر ہڑتال کی وجہ سے امتحان میں خلل واقع ہوا تو ایسے اساتذہ کی نشاندہی کر کے ان پر سخت کارروائی کی جائے گی۔'

اس ضمن میں آج ضلع ارریہ میں بھی ہڑتال کا اثر صاف دیکھنے کو ملا، جن مراکز پر امتحان ہو رہے ہیں، انہیں چھوڑ کر تمام سرکاری اسکول بند رہے۔ سرکاری دفاتر میں سناٹا چھایا رہا، اساتذہ یونین نے کھلے ہوئے اسکولوں میں جا کر تالا بندی کی اور ان سے اس ہڑتال میں حمایت کی اپیل کی۔

وہیں ہڑتال کر رہے اساتذہ کا کہنا تھا کہ 'یہ حکومت تانا شاہ ہو گئی ہے، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ایک عرصے سے ہم اپنی لڑائی لڑ رہے ہیں مگر حکومت ہمیشہ ہم لوگوں کو ٹھگنے کا کام کر رہی ہے، مگر اس بار لڑائی آر پار کی ہے، بہار بورڈ کے افسران نے ہمیں ڈرانے کی کوشش کی کہ جو اساتذہ ہڑتال پر جائیں گے، ان پر کارروائی ہوگی۔ ہم اس سے نہیں ڈرتے، ہم اپنے حقوق کے لیے سڑکوں پر اترے ہیں۔'

یونین کے خزانچی وجئے کمار گپتا نے کہا کہ 'یہ نتیش حکومت ہم اساتذہ کے ساتھ نا انصافی کر رہی ہے جسے ہم ہرگز کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم آئین کے تحت اپنی آواز بلند کر رہے ہیں، کسی کے ڈرانے سے ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس ہڑتال میں ہزاروں اساتذہ سڑکوں پر ہیں جس سے بچوں کی تعلیم کا نقصان ہونا لازمی ہے۔'

Last Updated : Mar 1, 2020, 3:25 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.