ریاست بہار میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے. گزشتہ روز ریاست میں 130 سے زائد کورونا کے نئے معاملے سامنے آئیں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ریاست میں اب کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 1657 ہو گئی ہے.
محکمہ صحت کے مطابق بدھ کے روز ریاست میں 138 لوگوں میں کورونا مثبت ہونے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ اس میں سب سے زیادہ مشرقی چمپارن میں 26 اور بھاگل پور ، کھگڑیا میں 14-14 مریض ملے ہیں۔
وہیں گزشتہ روز کھگڑیا میں کورونا سے ایک 45 سالہ شخص کی موت بھی ہوئی ہے، اس کے بعد ریاست میں اس وبا سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے.
دارالحکومت پٹنہ میں کورونا متاثرین کی تعداد سب سے زیادہ 167 ہے۔ جبکہ منگیر میں 133 ہے، وہیں ریاست میں اب تک 53 ہزار 175 افراد کی ٹیسٹ کی گئی ہے، جبکہ 548 مریض سحت یاب بھی ہوئے ہیں.
اسی درمیان محکمہ صحت کے پرنسپل سیکریٹری سنجے کمار کا تبادلہ کر دیا گیا ہے. ان کی جگہ اودے سنگھ کماوت کو محکمہ کا نیا پرنسپل سیکریٹری بنایا گیا ہے۔