ETV Bharat / state

Constitution Of India protects Democratic Values: 'بھارت کا آئین جمہوری اور سیکولر اقدار کا تحفظ کرتا ہے' - اتر پردیش کے سابق ڈی جی پی وبھوتی نارائن

بہار اردو اکادمی Bihar Urdu Academy Patna میں بزم صدف انٹرنیشنل کی جانب سے بعنوان "ہندوستانی جمہوریت' موجودہ چیلنجز" سے منعقد ایک پروگرام میں سابق ڈی جی پی وبھوتی نارائن نے کہا کہ 'بھارتی جمہوریت کو مساوات اور سائنسی مزاج کے بغیر محفوظ نہیں رکھا جا سکتا۔

بھارت کا آئین جمہوری اور سیکولر اقدار کا تحفظ کرتا ہے

author img

By

Published : Dec 13, 2021, 2:59 PM IST

پٹنہ: بھارت کا آئین جس مضبوطی کے ساتھ جمہوری اور سیکولر اقدار کے تحفظ Constitution Of India protects Democratic Values کا ہمیں اعتماد فراہم کرتا ہے وہ بھارت کے عوام کی قوت ہے جس کے بدولت ملک کے اندر پیدا ہو رہے تمام خطروں کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے اشوک راج پتھ میں واقع بہار اردو اکادمی Bihar Urdu Academy Patna میں بزم صدف انٹرنیشنل کی جانب سے بعنوان "ہندوستانی جمہوریت' موجودہ چیلنجز" سے ایک پروگرام منعقد ہوا، پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے ملک کے ممتاز ناول نویس، سابق ڈی جی پی اتر پردیش و مہاتما گاندھی بین الاقوامی ہندی یونیورسٹی وردھا کے سابق وائس چانسلر وبھوتی نارائن شریک ہوئے۔

اس موقع پر بزم صدف کی جانب سے آئے تمام مہمانوں کا استقبال شال، گلدستہ اور یادگاری گھڑی کا تحفہ پیش کرکے کیا گیا۔ مہمان خصوصی وبھوتی نارائن رائے کو سننے کے لیے یونیورسٹی و کالج سمیت شہر سے بڑی تعداد میں لوگوں نے پروگرام میں شرکت کی تھی۔

ویڈیو
پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ساہتیہ اکادمی انعام یافتہ معروف ادیب پروفیسر عبد الصمد نے کہا کہ ہمیں موجودہ حالات سے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ابھی ہمارے ملک میں وبھوتی نارائن جیسے سیکولر اور فسطائی طاقتوں سے لڑنے والے برادران وطن موجود ہیں۔ ہم فرقہ پرست آوازوں کے خلاف ملک کی آزادی کی طرح ایک ساتھ مل کر کھڑا ہوں گے۔

وہیں معروف ادیب و ڈرامہ نگار پروفیسر شفیع مشہدی نے کہا کہ 'بھارت میں نفرت کی فضا عارضی ہے، ہمیں ماحول بدلنے کا مکمل یقین ہے اور ایسے وقت میں اس طرح کو موضوعات پر پروگرام منعقد کرنا خوش آئند ہے۔

مہمان خصوصی سابق ڈی جی پی وبھوتی نارائن رائے Former DGP Vibhuti Narain نے کہا کہ 'آزادی کے بعد آئین کے معماروں نے جس سلجھی ہوئی فکر کی بنیاد پر اپنے خوابوں کے ملک کی تعمیر کا خاکہ پیش کیا تھا اس میں برابری اور رواداری کے ساتھ روشن خیال فکر کی بڑی اہمیت تھی۔

مزید پڑھیں:

ہندی ادب کے معروف شاعر آلوک دھنوا نے کہا کہ چند لوگ ملک کی گنگا جمنی تہذیب کی جڑیں کھوکھلی کرنے پر لگے ہوئے ہیں، نفرتوں کی دیوار روز کھڑی کر رہے ہیں، اگر ایسا ہوا تو ملک کو دوبارہ تقسیم ہونے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے۔
پروگرام آرگنائزر و بزم صدف کے ڈائرکٹر پروفیسر صفدر امام قادری نے کہا کہ موجودہ وقت میں جمہوریت کو کئی بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، ملک کی سالمیت کے لئے ہر طبقہ کو ساتھ آنا پڑے گا۔

اس موقع پر صحافی ڈاکٹر ریحان غنی اور کالج آف کامرس کے صدر شعبہ انگریزی پروفیسر کمار چندر دیپ نے بھی اپنا اظہار خیال پیش کیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.