آر جے ڈی نے کہا کہ پچھڑے طبقات کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا اور ریزرویشن کو ختم کرنے کی کسی بھی سازش کو ناکام بنایا جائے گا۔
پارٹی کے ایس سی، ایس ٹی، ارکان اسمبلی کی ایک میٹنگ میں کہا گیا کہ درجہ فہرست ذات و قبائل کے ریزرویشن کو ختم کرنے کی سازش کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
حزب اختلاف کے رہنما تیجسوی یادو کی صدارت آر جے ڈی کے ایس سی، ایس ٹی ارکان اسمبلی کی ایک اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں کہا گیا کہ امتیازی سلوک کی وجہ سے پسماندہ طبقات کے باصلاحیت طلبا کو ان کے حق سے محروم کیا جارہا ہے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ آر جے ڈی محروم طبقہ کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو نے دے گی اور ریزرویشن کے ساتھ کسی بھی کھلواڑ کو برداشت نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی مرکزی حکومت ملک میں منووادی نظام نافذ کرنا چاہتی ہے۔