پٹنہ: مہنگائی کی مار جھیل رہے عام آدمی کی کمر ایک اور مہنگائی نے توڑ دیا ہے، کانگریس کے دور اقتدار میں جب بیس سے تیس روپے کا اضافہ ہوتا تھا تو بی جے پی والے سڑکوں پر اتر کر ناچتے تھے، آج کیوں بی جے پی کے لوگوں کو مہنگائی نہیں نظر آرہی، کیا اس مہنگائی سے صرف کانگریس ہی پریشان ہیں یا عام عادمی، غریب آدمی اور اوسط طبقہ بھی پریشان ہیں؟ مودی کے دور اقتدار میں بڑھ رہی مہنگائی نے ہر طبقہ کو رلا دیا ہے مگر پھر بھی مودی حامی خاموش ہیں۔ Congress Women Protest against Rising Domestic Gas Prices
- LPG Cylinder Rate Increased: گھریلو گیس سلینڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ
- Congressmen protest against inflation: مہنگائی کے خلاف کانگریسیوں نے کیا احتجاج
کانگریس کے ریاستی ترجمان راجیش راٹھور نے کہا کہ آج گھریلو خواتین اسمرتی ایرانی کو کھوج رہی ہیں جو کانگریس میں دس سے بیس روپے قیمت بڑھ جانے پر سڑکوں پر بیٹھ کر وزیر اعظم کو چوڑی اور کنگن بھیجتی تھی، کیا دن بدن بڑھ رہی مہنگائی انہیں دکھائی نہیں دے رہی، آج کیوں وہ عوام کے حق میں سڑکوں پر آکر آواز بلند کر رہی، راجیش راٹھور نے کہا کہ اسمرتی ایرانی پٹنہ آ رہی ہیں تو بہار کی عوام ضرور چاہتی ہے کہ وہ ان کے ساتھ مہنگائی کے خلاف احتجاج میں شامل ہوں۔