ETV Bharat / state

Congress Woman President Arrested in Gaya: گیا میں کانگریس کی خاتون رہنما لاچھو دیوی گرفتار

گیا میں کانگریس کی خاتون رہنما و مقامی وارڈ کونسلر لاچھو دیوی Congress Woman President Ward Councilor Lachho Devi کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ لاچھو دیوی پر ایک شخص کو جان سے مارنے کی کوشش اور منشیات کے فروخت کرنے کا الزام ہے۔ پہلے بھی لاچھو دیوی پر منشیات کے فروخت کرنے کا الزام لگتا رہا ہے۔

گیا میں کانگریس کی خاتون رہنما لاچھو دیوی گرفتار

author img

By

Published : Jan 15, 2022, 10:33 PM IST

گیا: شہر گیا کی وارڈ کونسلر لاچھو دیوی Ward Councilor Lachho Devi کو پولیس نے گرفتار کیا ہے لاچھو دیوی کانگریس کی ضلع خاتون سیل کی صدر ہیں۔ ان کے خلاف ڈلہا تھانہ میں گزشتہ 13 جنوری کو ایف آئی آر درج ہوئی تھی۔

آج ایس ایس پی ادتیہ کمار کی ہدایت پر کاروائی کی گئی ہے لاچھو دیوی کے ساتھ انکی بیٹی کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ راجو پاسوان نے ڈلہا تھانہ میں لاچھو دیوی کے خلاف مارپیٹ اور قتل کرانے کی سپاری دینے کا الزام لگایا تھا۔ ساتھ ہی راجو پاسوان نے دعویٰ کیا تھا کہ لاچھو دیوی نشہ منشیات کی اسمگلنگ کرتی ہیں۔ جس میں ڈرگس اور دوسری منشیات شامل ہیں۔راجو پاسوان کے ذریعے ایف آئی آر درج کرانے کے بعد معاملہ سیاسی طور پر بھی طول پکڑ رہا تھا۔ جس کے بعد ایس ایس پی ادتیہ کمار نے خود معاملے کو دیکھتے ہوئے آج کارروائی کرنے کی ہدایت دی تھی۔
لاچھو دیوی کافی عرصہ سے کانگریس سے جڑی ہوئی ہیں گزشتہ پندرہ برسوں سے وہ وارڈ کونسلر بھی ہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ منشیات کی اسمگلنگ کے معاملے میں جیل جاچکی ہیں۔

ان پر گیا ریلوے اسٹیشن کے علاقے میں منشیات کے کاروبار چلانے کا الزام لگتا رہا ہے۔ گزشتہ تین ماہ قبل قریب دو کروڑ روپے کا گیا میں ڈرگس بھی پولیس نے مانپور علاقے سے پکڑا تھا۔ اس وقت بھی لاچھو دیوی کا نام سامنے آیا تھا، حالانکہ ایف آئی آر میں اس وقت لاچھو دیوی کا نام شامل نہیں تھا۔ لیکن ایس ایس پی ادتیہ کمار نے اس وقت اپنے بیان میں یہ ضرور کہا تھا کہ ایک سفید پوش رہنما کا بھی اس میں ہاتھ ہے جس کے بعد قیاس آرائی تیزی سے ہونے لگی تھی کہ کیا کانگریس کی رہنما لاچھو دیوی اس میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گیا: ماؤنواز دنیش پاسوان عرف ڈینجر گرفتار

آج ان کی گرفتاری مارپیٹ اور قتل کرنے کی کوشش کے الزام میں ہوئی ہے۔ ایس ایس پی ادتیہ کمار نے کہا کہ کسی کو بھی لاء اینڈ آرڈر ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں ہے۔ لاچھو دیوی کے سبھی کاروبار کے متعلق تحقیق کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.