ETV Bharat / state

'بہار میں اسمبلی انتخابات مضبوطی سے لڑیں گے'

author img

By

Published : Oct 30, 2019, 5:49 PM IST

ریاست بہار ضلع ارریہ میں گذشتہ دنوں میں ضمنی انتخابات نتائج جس طرح سے آئے ہیں اس سے ریاستی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے عوام کا موڈ کیا ہے؟

'بہار میں اسمبلی انتخابات مضبوطی سے لڑیں گے'

کانگریس کے سینیئر رہنما و بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوئل نے آج سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'مرکزی حکومت و ریاستی حکومت نے مل کر بہار کی عوام کو جس طرح سے بیوقوف بنایا ہے اس کا بدلہ عوام 2020 کے اسمبلی انتخاب میں ووٹ کے ذریعے دے گی'۔

شکتی سنگھ گوئل یہاں ارریہ کے رکن اسمبلی عابد الرحمن کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے، اس سے قبل کانگریس ضلع کے درجنوں کارکنان نے سرکٹ ہاؤس میں شکتی سنگھ گوئل کا پھول مالاؤں سے استقبال کیا۔

چند لمحے بعد یہاں رک کر کارکنان سے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کیا اور آئندہ اسمبلی انتخاب کے لئے پنچایت و بلاک سطح پر عوام کو بیدار کرنے کی ہدایت دی۔
انہوں نے کہا کہ نتیش حکومت پوری طرح سے بی جے پی کے زد میں ہے، کل تک عظیم اتحاد میں وہ گھٹن محسوس کر رہے تھے مگر آج خود ہی بی جے پی کے پنجہ میں جکڑے ہوئے ہیں۔

گوئل نے کہا کہ بہار میں جس طرح کرائم، لوٹ، مار، عصمت دری، بےروزگاری کے واقعات بڑھ رہے ہیں وہ افسوسناک ہے۔
ایک سوال کے جواب میں شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد بالکل مضبوط ہے، یہ صحیح بات ہے کہ ضمنی انتخاب میں چند وجوہات کے بناء پر ہم ایک ساتھ نہیں تھے مگر اس کا اثر ریاستی انتخاب پر نہیں پڑے گا۔
کشن گنج میں اے ایم آئی ایم کی جیت پر شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ وہاں کی عوام نے جسے منتخب کیا ہے اس کے لئے مبارک باد ہے۔
اس موقع پر ریاستی صدر مدن موہن جھا کے علاوہ پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود رہے۔

Intro:کانگریس بہار ریاستی اسمبلی انتخاب مضبوطی سے لڑے گی

ارریہ : حالیہ دنوں میں ضمنی انتخابات نتائج جس طرح سے آئے ہیں اس سے ریاستی حکومت کو سمجھ لینا چاہیے عوام کا موڈ کیا ہے، مرکزی حکومت و ریاستی حکومت نے مل کر بہار کی عوام کو جس طرح سے بیوقوف بنایا ہے اس کا بدلہ عوام 2020 کے اسمبلی انتخاب میں ووٹ کے ذریعے دے گی. مذکورہ باتیں کانگریس کے سینئر لیڈر و بہار کانگریس کے انچارج شکتی سنگھ گوئل نے آج سرکٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی.

Body:شکتی سنگھ گوئل یہاں ارریہ کے رکن اسمبلی عابد الرحمن کی صاحبزادی کی شادی میں شرکت کرنے آئے ہوئے تھے، اس سے قبل کانگریس ضلع کے درجنوں کارکنان نے سرکٹ ہاؤس میں شکتی سنگھ گوئل کا پھول مالاؤں سے کیا. کچھ دیر یہاں رک کر کارکنان سے موجودہ سیاسی حالات پر تبصرہ کیا اور آئندہ اسمبلی انتخاب کے لئے پنچایت و بلاک سطح پر عوام کو بیدار کرنے کی ہدایت دی. شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ نتیش حکومت پوری سے طرح سے بی جے پی کے زد میں ہے، کل تک عظیم اتحاد میں وہ گھٹن محسوس کر رہے تھے مگر آج خود ہی بھاجپا کے پنجہ میں جکڑے ہوئے ہیں.

Conclusion:شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ بہار میں جس طرح کرائم، لوٹ، مار، عصمت دری، بےروزگاری کے واقعات بڑھے ہیں وہ افسوسناک ہے. ایک سوال کے جواب میں شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ بہار میں عظیم اتحاد بالکل مضبوط ہے، یہ صحیح بات ہے کہ ضمنی انتخاب میں چند وجوہات کے بنا پر ہم ایک ساتھ نہیں تھے مگر اس کا اثر ریاستی انتخاب پر نہیں پڑے گا. کشن گنج میں اے ایم آئی ایم کی جیت پر شکتی سنگھ گوئل نے کہا کہ وہاں کی عوام نے جسے منتخب کیا ہے اس کے لئے مبارکباد ہے. اس موقع پر ریاستی صدر مدن موہن جھا کے علاوہ پارٹی کے دیگر لیڈران بھی موجود تھے.

بائٹ...... شکتی سنگھ گوئل، انچارج، بہار کانگریس
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.