ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ اس کی ایک جھلک کشن گنج میں دیکھنے کو ملی جہاں کشن گنج ضلع کانگریس کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی نکال کر پیٹرول، ڈیزل اور رسوئی گیس کے قیمتوں کے خلاف اپنے غم و غصہ کا اظہار کیا۔
بڑھتی ہوئی مہنگائی کے خلاف کانگریس کارکنان نے مرکزی حکومت کے خلاف جم کر نعرہ بازی کی اور موٹر سائیکل کو رکشہ پر سوار کر کے پارٹی ضلع دفتر سے احتجاجی ریلی نکالی گئی جو شہر کے مختلف چوراہوں سے ہوتے ہوئے چوڑی پٹی پہنچ کر اختتام کیا گیا۔
کانگریس ضلع صدر پنٹو چودھری نے سرکار کے غلط معاشی منصوبہ کو مہنگائی کی اصل وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت چند بڑے کاروباریوں کے جیب کو گرم کرنے کیلئے ملک کے معاشی حالات کو برباد کردیاہے۔
اس احتجاجی پروگرام میں شامل کشن گنج رکن اسمبلی اظہار الحسن نے بھی مودی حکومت کی کارکردگی پر زبانی حملہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کا موازنہ ملک کے چند بڑے کاروباریوں سے کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت پونجی پتیوں کی حکومت ہے۔
احتجاج کے ذریعے ریاستی اور مرکزی حکومت سے مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رکن اسمبلی اظہار الحسن نے صاف طور پر کہا کہ جس طریقہ سے دن بدن پیٹرول، ڈیزل، اور روسوئی گیس کے قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے مہنگائی آسمان چھو رہی ہے اس سے عام آدمی کا گزر بسر مشکل ہوتا جا رہاہے۔ اس مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے پیٹرول ڈیزل اور روسوئی گیس کے قیمتوں کو کنٹرول کرنا بے حد ضروری ہے۔
اس احتجاجی ریلی میں کانگریس ضلع صدر پنٹو چودھری اور رکن اسمبلی اظہار الحسن کے علاوہ بالخصوص کشن گنج کانگریس انچارج انتخاب عالم، نسیم اختر، ارون شاہ، امام علی چنٹو، محمد آزاد ساحل، شمشیر احمد، شاہجہاں خاتون، محمد مستقیم، سرفراز خان، و کانگریس پارٹی کے درجنوں لیڈران اور کارکنان موجود تھے۔