ETV Bharat / state

'انتخابات کے بعد غیر بی جے پی حکومت کا قیام ممکن'

author img

By

Published : May 16, 2019, 12:08 AM IST

راجیہ سبھا میں حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے دعویٰ کیا کہ 'نریندر مودی کسی بھی قیمت پر پھر سے وزیراعظم نہیں بنیں گے اور لوک سبھا انتخابات کے بعد اکالی دل اور جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو ) جیسی جماعتوں کی مدد سے مرکز میں غیر بی جے پی کی حکومت بنے گی ۔

congress

آزاد نے کانگریس کے ریاستی صدر دفتر صداقت آشرم میں منعقد پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ 'مودی کسی بھی حالت میں پھر سے وزیراعظم بننے والے نہیں ہیں۔ مودی مسلسل ملک میں نفرت کی سیاست کر رہے ہیں، جسے عوام نے سرے سے خارج کر دیا ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مغربی بنگال میں بھی بی جے پی نفرت کی سیاست کر رہی ہے جس کی وجہ سے وہاں تشدد کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔'

کانگریس کے سینیئر رہنما نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات کے بعد مرکز میں اکالی دل اور جے ڈی یو جیسی جماعتوں کی مدد سے غیر بی جے پی حکومت بنے گی۔ ابھی جو این ڈی اے کی حلیف جماعتیں ہیں، وہ لوک سبھا انتخابات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال میں غیر بی جے پی حکومت کی تشکیل میں مدد دے سکتی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'مودی پھر عوام کو بے وقوف بنانے کے لیے نئے نئے ہتھکنڈے استعمال کر رہے ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی فائدہ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔'

Intro:Body:

News

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.