ETV Bharat / state

Alka Lamba Congress مودی حکومت عام مسائل پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے - کانگریس کی سینئر رہنما الکا لامبا

سابق رکن اسمبلی و کانگریس کی سینئر رہنما الکا لامبا نے بی جے پی کی قیادت والی مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت کو غریب عوام کے مسائل سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے لوگوں کو گمراہ کرتی ہے۔

راشن ڈیلر کا سرکار کی پالیسیوں کے  خلاف زبردست احتجاج

author img

By

Published : Mar 23, 2023, 12:00 PM IST

مودی حکومت عام مسائل پر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہی ہے

پٹنہ: دہلی کی سابق رکن اسمبلی و کانگریس کی سینئر رہنما الکا لامبا آج پٹنہ کے جگ جیون رام آڈیٹوریم میں ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت کئی اہم مسائل ہیں مگر مودی حکومت ان مسائل کو دوسرا رخ دے کر عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کا کام کر رہی ہے مگر اب ملک کی عوام ہوشیار ہو چکی ہے. اس امید اور بھروسہ پر 2014 کو عوام نے بھاجپا کو ملک کا باگ ڈور سونپا تھا لیکن انہیں مایوسی ہاتھ لگ رہی ہے. آنے والا 2024 کا پارلیمانی پارلیمانی انتخابات ملک کے لئے کافی اہمیت کا حامل ہے۔

کانگریس کی رہنما الکا لامبا نے کہا کہ اس وقت ملک کی جتنی بھی اپوزیشن پارٹیاں ہیں سبھی کو متحد ہونے کی ضرورت ہے، ہمارے درمیان اختلافات کا انہیں پورا فائدہ مل رہا ہے. مگر اب سوال ملک کی بقا اور سالمیت کا ہے، اس سے کسی طرح سے بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا۔ آج ملک کا کسان خودکشی کرنے پر مجبور ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ معاشی حالت بگڑ چکی ہے لیکن حکومت نے اسے سنبھالنے کے لئے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔نوجوان بے روزگار ہے، ملک کی فضا میں نفرت گھولنے کی کوشش ہو رہی ہے، مہنگائی شباب پر ہے، پٹرول کی قیمت آسمان چھو رہی ہے، پھر بھی مودی حکومت کہتی ہے کہ ہندوستان ترقی کر رہا ہے، یہ ترقی کا کون سا پیمانہ ہے، اس کا حساب پارلیمانی انتخاب میں ضرور لے گی۔

یہ بھی پڑھیں:Threat to CM Nitish Kumar بہار کے وزیر اعلیٰ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دینے والا شخص گرفتار

الکا لامبا نے کہا کہ ہمارے لیڈر راہل گاندھی نے جب سے کشمیر سے کنیا کماری تک کا سفر کیا ہے۔ لوگوں کی امیدیں بڑھ گئی ہیں۔ہمارا ملک آج بھی پیار اور محبت کی بھاشا سمجھتا ہے۔راہل گاندھی نے پورے ملک میں گھوم گھوم کر لوگوں کے درمیان پیار،بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کا پیغام دیا۔لوگوں کے دلوں سے خوف و ہراس دور کرنے میں اہم رول ادا کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.