ETV Bharat / state

گیا میں فرقہ وارانہ تشدد کے لیے حکومت ذمے دار: کانگریس - وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف احتجاج کیا ہے

شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے پنچایتی اکھاڑا توتواڑی محلے میں فرقہ وارانہ تشدد ہو گیا تھا، دونوں طرف سے پچاس راونڈ گولیاں بھی چلی تھیں۔

کانگریس نے فرقہ ورانہ تشدد کے لیے ریاستی حکومت کو ذمہدار ٹھیرایا
author img

By

Published : Oct 11, 2019, 11:47 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں کانگریس پارٹی نے مقامی ٹاور چوک پر وزیراعلی نتیش کمار کا پتلا نذرآتش کیا، کانگریس نے ضلع گیا اور جہان آباد میں دسہرہ کے موقع پر مورتی وسرجن کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کے معاملے کو لے کر وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف احتجاج کیا ہے۔

کانگریس نے فرقہ ورانہ تشدد کے لیے ریاستی حکومت کو ذمہدار ٹھیرایا

کانگریس پارٹی نے ریاستی حکومت اور مقامی انتظامیہ کو ضلع گیا اور جہان آباد میں ہوئے فرقہ وارانہ تشدد کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے، کانگریس کے رہنماوں نے وزیراعلی، مقامی رکن اسمبلی اور ریاستی وزیر پریم کمار کاپتلا ٹاور چوک پر نذر آتش کرکے ناراضگی کا اظہار کیا۔

کانگریس کے رہنماء وجے کمار میٹھو نے شہر توتواڑی محلے میں کانگریس کے رہنماء راہل کمار کے مکان پر ہوئی گولی باری اور جہان آباد و گیا میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہا کہ' یہ واقعات انتظامیہ اور ریاستی حکومت کی ناکامی کے سبب پیش آیا ہے'۔

وجے کمار میٹھو نے کہا کہ 'شرپسند کھلے عام دہشت کاماحول قائم کرتے ہوئے جان لینے پر آمادہ ہیں اور نتیش حکومت خاموش تماشائی بنکر مگدھ کے دو اضلاع کو جلتے ہوئے دیکھ رہی ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'مگدھ کے دو اضلاع تشدد کی آگ میں جل رہے ہیں اور حکمراں جماعت کے رہنماء ضمنی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'تشدد کے واقعات پر گھنٹوں میں قابو پایا جا سکتا تھا لیکن کئی دن گزر گئے تاہم حالات معمول پر نہیں آ رہے ہیں، اسکی وجہ انتظامیہ کا حساس نہ ہونا ہے'۔

اس موقع پر کانگریس رہنماء نشاط عرف نواب خان نے کہا کہ 'کچھ طاقتیں اقلیتوں اور سیکولر پارٹیوں کو ڈرانے کی کوشش کر رہی ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'یہاں کی عوام امن پسند ہے اور ایسی طاقتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے جو ریاست کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں'۔

واضح رہےکہ گزشتہ رات شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے پنچائتی اکھاڑا توتواڑی محلے میں فرقہ ورانہ تشدد ہوگیا تھا، دونوں طرف سے پچاس راونڈ گولیاں بھی چلی تھیں۔

یہ معاملہ آپسی تنازع کا تھا لیکن بعد میں شرپسندوں نے اسے طول دیتے ہوئے فرقہ ورانہ رخ دے دیا تھا۔

اس واقعہ میں ایک ہی گھر کے ایک بچہ سمیت تین خواتین زخمی ہوگئی تھیں، جو سبھی مقامی وارڈ نمبر تیرہ کے وارڈ کونسلر راہل شرما کی رشتہ دار ہیں۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں کانگریس پارٹی نےجمعہ کی شام کو مقامی ٹاور چوک پر وزیراعلی نتیش کمار کا پتلا نذرآتش کیا ۔ کانگریس نے ضلع گیا اور جہان آباد میں دسہرہ کے موقع پر مورتی وسرجن جلوس کے درمیان ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کے معاملے کو لیکر وزیراعلی نتیش کمار کے خلاف احتجاج کیا ہے Body:ضلع گیا کانگریس پارٹی نے حکومت اور مقامی منتظمہ کو گیا اور جہان آباد میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کا ذمہ دارٹھہرایا ہے ۔کانگریسی لیڈران نے وزیراعلی نتیش کمار اور مقامی ایم ایل اے وریاستی وزیر پریم کمار کاپتلا ٹاور چوک پر نذر آتش کرکے ناراضگی ظاہر کی ہے ۔کانگریسی لیڈر وجے کمار میٹھو نے شہر توتواڑی محلے میں کانگریسی لیڈر راہل کمار کے مکان پر ہوئی گولی باری معاملے سمیت جہان آباد اور گیا کے مانپور ، جامع مسجد میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کی سخت الفاظ میں مزمت کی اور کہاکہ یہ واقعات انتظامیہ اور حکومت کی ناکامی ہے ۔ شرپسند کھلے عام دہشت کاماحول قائم کرتے ہوئے جان لینے پرامادہ ہیں ۔نتیش حکومت خاموش تماشائی بنکر مگدھ کے دوضلعوں کو جلتے دیکھ رہی ہے ۔مگدھ کے دواضلاع تشدد کی آگ میں جل رہے ہیں اور حکمراں جماعت کے لیڈران ضمنی انتخابات کی تشہیر میں مصروف ہیں ، بھگوان بھروسے نظام چل رہاہے ، جہاں گھنٹوں میں حالات معمول پرآنے چاہئے وہاں کئی دن گزرجارہے ہیں ۔ اسکی وجہ انتظامیہ کاحساس نہیں ہونا ہے ۔ اس موقع پر کانگریسی لیڈر نشاط عرف نواب خان نے کہاکہ کچھ طاقتیں اقلیتوں اور جو سیکولرپارٹیوں سے جڑے ہیں انہیں ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے ۔چن چنکر ویسے لوگوں کو نشانہ بنایا جارہاہے ۔ یہاں کی عوام امن پسند ہے اور ایسی طاقتوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔جسکا نظارہ توتواڑی سے لیکر جہان آباد تک دیکھنے کوملا ہے ۔لیکن سوال یہ ہے کہ آخر کب نتیش حکومت دنگائیوں ، بلوائیوں پر کاروائی کریگیConclusion:واضح ہوکہ گزشتہ رات شہر کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے پنچائتی اکھاڑا توتواڑی محلے میں فرقہ ورانہ تشدد ہوگیا تھا ۔دونوں طرف سے پچاسوں راونڈ گولیاں چلی تھیں ۔معاملہ آپسی تنازع تھا مگر بعدمیں شرپسندوں نے اسے طول دیتے ہوئے فرقہ ورانہ رخ دے دیاتھا ۔ ایک بچہ سمیت ت ایک ہی گھر کی تین خواتین زخمی ہوگئی تھیں جو سبھی مقامی وارڈ نمبر تیرہ کے وارڈ کونسلر راہل شرما کی رشتہ دار ہیں۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.