پٹنہ: مجلس اردو صحافت کی جانب سے امیر شریعت حضرت مولانا محمد ولی رحمانی کے انتقال پر تعزیتی نشست کا انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر ریاست سے شائع ہونے والے تمام اُردو اخبارات کے مدیر اور صحافیوں نے حضرت مولانا ولی رحمانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے تاثرات کا اظہار کیا۔
تنظیم کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر ریحان غنی نے ابتدائی کلمات پیش کرتے ہوئے کہا کہ 'امیر شریعت مولانا ولی رحمانی ہمہ جہت شخصیت کے مالک تھے،' انہوں نے عالمی سطح پر اپنی منفرد شناخت قائم کی تھی، ان کے انتقال سے قوم و ملت کو پڑا خسارہ ہوا ہے۔
انہوں نے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے کیلئے امارت انٹرنیشنل اسکول قائم کیے، مکاتب کے نظام کو درست کرنے کے لئے تحریک چلائی جو ایک مثال ہے، انہوں نے کہا کہ امارت شرعیہ یتیم ہوگیا۔