ETV Bharat / state

گیا کے الحمد اسلامک اسکول میں تعلیمی اجلاس کا انعقاد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 26, 2023, 3:57 PM IST

Conducting an educational session at Alhamd Islamic School in Gaya شہر گیا میں واقع اسلامک اسکول الحمد میں سالانہ اجلاس کا انعقاد ہوا ،جس میں مہمانوں کی جانب سے عصری تعلیم کے حصول کے ساتھ دینی تعلیم پر زور دیا گیا-

گیا کے الحمد اسلامک اسکول میں  تعلیمی اجلاس کا انعقاد
گیا کے الحمد اسلامک اسکول میں تعلیمی اجلاس کا انعقاد

گیا:ریاست بہار کے شہر گیا کے نگمتیہ روڈ میں واقع الحمد اسلامک اسکول کا سالانہ تقریب و شقافتی پروگرام بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ مولانا حسرت موہانی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا، جس میں مہمان خصوصی عمیر احمد خان کانگریس اقلیتی سیل انچارج جھارکھنڈ ، ڈاکٹر احمد صغیر فکشن اردو رائٹر نے شرکت کی ۔ ساتھ ہی ساتھ اس تقریب میں اسکول کے تمام طلباء و طالبات اور اُنکے سرپرست والدین نے بھی شرکت کی۔

مولانا حسرت موہانی آڈیٹوریم میں منعقد اس تقریب کافی بھیڑ تھی ۔ اسکول کے طلباء و طالبات نے ایک سے بڑھ کر ایک ثقافتی پروگرام پیش کیے اور سامعین سے خوب داد تحسین وصول کیے ۔خصوصی طور پر بچوں کے ذریعہ قوالی کا جو پروگرام پیش کیا گیا اسے شرکاء نے کافی پسند کیا۔ اس کے علاوہ اس تقریب میں گیا شہر کے کئی معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔ جن میں خصوصی طور پر آر جے ڈی رہنما محمد الیاس انصاری ۔ شاہ غفران اشرفی ، محمد سہیل اختر، نوشاد ناداں ،عبدالحفیظ خاں، شان علی گیاوی، مولانا عارف امام و دیگر حضرات شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: انڈیااتحاد اور ہماری پارٹی میں سب متحد ہیں کوئی اختلاف نہیں، نتیش

تقریب میں آر جے ڈی رہنما و ترجمان شکیل احمد نے اسکول کے تمام تر شعبوں کی تفصیلات و خصوصیات پر روشنی ڈالی۔ پروگرام کے آخر میں اسکول کے ڈائریکٹر میم نازش نے اسکول کے ایک ایک اساتذہ ، والدین اور تمام مہمانوں کا تقریب میں شرکت کے لیے شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.