ملک کی مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے مہاجر مزدوروں کو کورونا انفیکشن کی وجہ سے ملک بھر میں جاری لاک ڈاؤن کے سبب خطے کے مختلف مراکز پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
جن کو ریاستی حکومت کے حکم پر21 دن تک قرنطینہ گیا تھا۔ 21 دن مکمل ہونے پر انتظامیہ نے ٹکاری راج انٹر اسکول کے اسپورٹس گراؤنڈ میں پروگرام کا اہتمام کیا گیا اور مزدوروں میں کورونا سے متعلق بیدارکیا گیا۔ ساتھ ہی انھیں لاک ڈاؤن اور سماجی دوری کی پیروی کرنے کے لئے بھی حلف دلائی گئی۔
وہیں اسکول کے اساتذہ اور این سی سی آفیسر چندن کمار کے ذریعہ کئے گئے مشق کے بعد مہاجر مزدوروں کو صحت مند رہنے کے لئے بہت سے ٹپس دیئے گئے۔
دوسری جانب شام کو تمام مزدورں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ثقافتی پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا۔ مقامی گلوکار سدھیر کمار سنہا نے کورونا پر مبنی نغمہ اور محب وطن ترانہ پیش کیا۔
اسی دوران انھیں مزید بتایا گیا کہ وہ لاک ڈاؤن کی پیروی کیسے کریں اور گھر میں کیسے رہیں۔
اسکول کے اساتذہ چندن کمار کی طرف سے ٹکاری بی ڈی او وید پرکاش کے حکم پرتمام مزدوروں کو ڈیوٹی کا حلف دلایا گیا۔ تمام مزدوروں نے ایک صحت مند بھارتی کو ملکی مفاد میں رکھنے اور کورونا وائرس سے لڑنے میں اپنا بھرپور تعاون کرنے کا حلف لیا۔
چندن کمار نے کہا کہ اگر وہ اس میں کچھ کام کرنے کو تیار ہیں تو وہ یہ کام کرسکتے ہیں
وہیں قرنطینہ سینٹر میں رہ رہے مزدوروں کو 21 دن مکمل ہونے پر حوصلہ افزائی کے لئے ثقافتی پروگرام ' ہم ہوں گے کامیاب ' کا انعقاد کیا گیا۔
ثقافتی پروگرام میں مقامی بی ڈی او سمیت کئی افسران شامل ہوئے۔ کورونا انفیکشن سے بچاو کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاون نافذ ہے۔
اس دوران مختلف ریاستوں سے واپس آنے والے مزدوروں کو مختلف قرنطینہ مراکز پر رکھا گیا ہے۔
ریاستی حکومت کی گائڈ لائن کے تحت 21 دنوں تک باہر سے آنے والے مہاجر مزدوروں کو قرنطینہ میں رکھا جائے گا۔
ضلع کے ٹکاری راج انٹراسکول سینٹر میں 21 دن مکمل ہونے پر انتظامیہ نے پروگرام کا اہتمام کیا اورموجود لوگوں میں کرونا سے بچاؤ کے لیے شعودی بیدار پیدا کیاگیا۔
انہیں لاک ڈاؤن اور سماجی دوری پر پابندیوں پرعمل کرنے کے لئے حلف دلایا گیا۔
ٹکاری راج انٹر اسکول کے کھیل میدان میں یوگا کی مشق کرنے اور انکی حوصلہ افزائی کے لئے تقریب منعقد ہوئی۔
اسکول کے اساتذہ اور این سی سی آفیسر چندن کمار کے ذریعے مشق کرانے کے بعد مہاجر مزدوروں کو صحت مند رہنے کے لئے کئی طرح کے صلاح ومشورے دئے گئے۔