ETV Bharat / state

کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا اہتمام

کشن گنج میں ہر برس کی طرح اس برس بھی کوچا دھامن حلقہ کے نظر پور پنچایت میں سہ روزہ ست سنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا انعقاد
کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا انعقاد
author img

By

Published : Mar 13, 2020, 9:23 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع کشن گنج میں ہر برس کی طرح اس برس بھی کوچا دھامن حلقہ کے نظر پور پنچایت میں سہ روزہ ست سنگ پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں نظرپور پنچایت، ہمت نگر اور مودھو پنچایت کی درجنوں خواتین نے شرکت کی۔

اس موقع پر سابق مکھیا اور راشٹریہ جنتا دل کے سینیئر رہنما شاہد عالم نے عقیدت مندوں سے ملاقات کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی، ساتھ ہی ہر طرح کے تعاون کا بھروسہ بھی دلایا۔

کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا انعقاد۔ویڈیو

وہیں شاہد عالم نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'ست سنگ کے ذریعہ امن شانتی اور آپسی بھائی چارگی قائم کرنے کا پیغام دیا جاتا ہے۔'

کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا انعقاد
کشن گنج میں ست سنگ پروگرام کا انعقاد

جس طرح مسلمانوں میں جلسہ کے ذریعہ مذہبی پیغام کو عام کیا جاتا ہے، اسی طرح ست سنگ کے ذریعے ہندوں مذہب میں اپنے مذہب کے تئیں بیداری لائی جاتی ہے، اور یہ ہونا بھی چاہئیے کیونکہ جب تک انسان مذہبی نہیں ہوگا تب تک دوسرے انسانوں کی عزت احترام نہیں کر سکتا۔

شاہد عالم نے کہا کہ جہاں جہاں بھی اس طرح کے پروگرام ہوتے ہیں میں نہ صرف پہونچتا ہوں بلکہ ہر طرح کا تعاون بھی کرتا ہوں.

انہوں نے مزید کہا کہ بھگوان، یا اللہ وہ سب کو انسان بناتا ہے، ہندو اور مسلمان تو دنیا والے بناتے ہیں. مذہب کی بنیاد بھی دلوں کو جوڑنے اور اپنے خالق کو پہچاننے اور ان کی عبادت کے لئے ہوئی ہے، اس لئے ہم سب کو چاہیے کہ اپنے مذہب کا احترام کرتے ہوئے دوسرے کے مذہب کا پورا پورا خیال رکھیں.

شاہد عالم نے یہ بھی کہا کہ جو لوگ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے کا کام کرتے ہیں دراصل وہ انسانیت کے دشمن ہیں.

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.