ETV Bharat / state

بہار کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے ریلی کا انعقاد

بہار کے ضلع گیا میں یوم دستور ہند کے موقع پر بہار کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے ریلی نکالی گئی، ساتھ ہی ضلع مجسٹریٹ آفس میں موجود افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض سرانجام دینے کے لیے حلف دلایا گیا۔

بہار کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے ریلی کا انعقاد
بہار کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے ریلی کا انعقاد
author img

By

Published : Nov 26, 2019, 2:01 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں یوم دستور ہند کے موقع پر جشن منایا گیا۔ سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین و افسران کو آئین کا حلف دلایا گیا۔ راجندر ٹاور سے بہار کو نشہ سے پاک بنانے کے لیے ریلی نکالی گئی، جس میں اسکولز و کالجوں کے طلبا و طالبات سمیت سرکاری ملازمین و افسران سمیت شہر کے معزز افراد شریک ہوئے۔ اس ریلی میں اسکولی طالبات اپنے ہاتھوں میں بینر و تختیاں لیے ہوئے تھے جس میں مختلف پیغامات درج تھے۔

یہ ریلی ٹاور چوک سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے گاندھی میدان ہری ہرسپرامنیم اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ یہاں طلبا و طالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے آئین ہند کی اہمیت اور اسکی افادیت اور آئین میں ملے حقوق سے متعلق بتایا۔
یوم دستور ہند کے موقع پر ضلع مجسڑیٹ آفس میں سرکاری ملازمین و افسران کو ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے ایمانداری اور بغیر کسی امتیاز کے اپنے کام و فرائض کو انجام دینے کا حلف دلایا۔

Intro:ریاست بہار کے ضلع گیا میں یوم دستور ہند کے موقع پر منگل کی صبح کو نشہ مکت بہار بنانے کو لیکر پربھات پھیری نکالی گئی ، ساتھ ہی گیارہ بجے کلکٹریٹ میں موجود افسران اور ملازمین کو اپنے فرائض سرانجام دینے کے لئے حلف دلایا گیاBody:ضلع گیا میں یوم دستور کے موقع پر آئین ہند کا جشن منایاگیا ۔ سرکاری دفاتر میں سرکاری ملازمین وافسران کو آئین کاحلف دلایا گیا ، صبح میں راجندر ٹاور سے نشہ مکت بہار بنانے کے لئے پربھات پھیری نکالی گئی ۔جس میں اسکولوں وکالجوں کے طلباء وطالبات سمیت سرکاری ملازمین وافسران سمیت شہر کے معززین شریک ہوئے ، پربھات پھیری میں اسکولی طالبات اپنے ہاتھوں بینروتختیاں لئے ہوئے تھے جس میں مختلف پیغامات درج تھے ، پربھات پھیری ٹاور چوک سے نکل کر مختلف راستوں سے ہوتے ہوئے گاندھی میدان ہری ہرسپرامنیم اسٹیڈیم پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ، یہاں طلباء وطالبات سے مخاطب ہوتے ہوئے ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے آئین ہند کی اہمیت اور اسکی افادیت اور آئین میں ملے حقوق سے متعلق بتایاConclusion:یوم دستور کے موقع پر کلکٹریٹ میں سرکاری ملازمین وافسران کو ڈسٹرک مجسٹریٹ نے ایمانداری اور بغیر کسی امتیاز کے اپنے کاموں وفرائض کوانجام دینے کی حلف دلایا
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.