مرزا غالب کالج کے ایم ایل میں کالج کے کونسلر ڈاکٹر پروفیسر افصح ظفر مرحوم، ایڈووکیٹ شوکت علی خان مرحوم، ٹی کے رحمان خان، افضل شیر مرحوم کی یاد میں تعزیتی نشست کا انعقاد ہوا۔
واضح رہے کہ ان چاروں پروفیسر کی موت کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کر گئے تھے۔ انکے انتقال سے مرزا غالب کالج کی انتظامیہ، پرنسپل سمیت سبھی تدریسی و غیر تدریسی ملازمین میں صدمہ کی لہر دیکھی گئی،۔
کالج میں چاروں حضرات کی یاد میں مجلس منعقد ہوئی تھی. جس کی صدارت ایڈوکیٹ عزیز احمد منیری نے کی، جبکہ نظامت کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر شجاعت علی خان نے کی۔ اس موقع پر کالج کے پرنسپل پروفیسر جلال الدین انصاری، کمیٹی کے نائب صدر شاہ زماں انور کے علاوہ پروفیسر محمد سرفراز خان ایڈوکیٹ مسعود منظر اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر جی بی کے رکن ایڈووکیٹ مسعود منظر نے بتایا کہ مذکورہ چاروں افراد کالج کونسل کے کونسلر تھے۔ ان کے انتقال سے کونسلر اور جی بی کے عہدیدران اور اراکین میں صدمہ پیدا ہوگیا ہے۔یہ عظیم شخصیات تھیں جو اپنے شعبے میں مہارتی تھے۔پروفیسر افصح ظفر کی اردو ادب میں پہچان عالمی سطح پر رہی ہے۔شوکت علی خان گیا میں مشہور کرمنل ایڈووکیٹ تھے، ٹی کے خان مگدھ یونیورسٹی کے بہترین اسٹاف تھے
اس موقع پر جی پی کے رکن شفیق الرحمان، ٹی آر سیدوسیم الحق، پروفیسر احسان اللہ دانش، جمیل احمد، شمشیر وغیرہ موجود تھے