ETV Bharat / state

Condolence Meeting for MA Zafar صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست

گیا میں صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی اجلاس کا انعقاد عمل میں لایا گیا جس میں ادبی حلقوں سے وابستہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : May 3, 2023, 2:07 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں معروف صحافی ایم اے ظفر کی یاد میں تعزیتی نشست منعقد ہوئی، جس میں اردو صحافت میں ان کی خدمات پر تفصیل سے تعزیت کنندگان نے روشنی ڈالی اور کہا کہ جھارکھنڈ میں کم وسائل کے دوران بھی انہوں نے اردو صحافت کی آبیاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہر گیا کے ملت ہسپتال احاطے میں خراج عقیدت کا پروگرام ہوا۔ جس میں اردو اخبار کے ایڈیٹر اور مالک ایم اے ظفر کو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ساتھ ہی صحافت کے میدان میں ان کی خدمات پر سنجیدہ گفتگو ہوئی۔ پروگرام کا اہتمام سید شارم علی، سابق ایڈمنسٹریٹر بہار سنی وقف بورڈ پٹنہ، منہاج الرشید ایڈووکیٹ سپریم کورٹ وسیم نیئر انصاری سماجی کارکن کی طرف سے ہوا۔

اس موقع پر قاری فتح اللہ قدوسی نے مرحوم ایم اے ظفر کے والد مولانا فاروق الحسینی علیہ الرحمہ کی شخصیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت علماء کو بہار میں حسینی صاحب مرحوم نے قائم کیا تھا یہ جدوجہد آزادی کا دور تھا۔ انہوں نے ہی بعد آغاز وانجام رسالہ نکالا اور بے باکی سے صحافت کی۔ مولانا مرحوم کے صاحبزادے ظفر صاحب نے بھی اخبار کی ذمہ داری کو بخوبی نبھایا اور فاروقی تنظیم شائع کیا۔ تعزیتی پروگرام میں معروف ادیب سید احمد قادری، شارم علی، منہاج الرشید، پروفیسر بدیع الزماں، تمیم الدین حنبل، اظہر زماں اور سراج انور سمیت درجنوں معززین نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا، آخر میں پروگرام کا اختتام قاری فتح اللہ قدوسی کی دعا پر مجلس کا اختتام ہوا۔ واضح ہو کہ گزشتہ دنوں صحافی ایم اے ظفر کا انتقال ہوگیا تھا۔ انتقال کے بعد تعزیتی نشست کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.