پٹنہ: بہار اردو اکادمی Patna Urdu Academy کی جانب سے آج اردو اکادمی کے سمینار ہال میں ایک خصوصی تعزیتی تقریب کا انعقاد Conducting a condolence ceremony کیا گیا، جس میں کورونا وبا کے دوران فوت ہوئے بہار کے ان چند ممتاز ادباء و شعراء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت معروف نقاد پروفیسر علیم اللہ حالی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض شاعر فردالحسن فرد نے کی۔
پروگرام میں جن مشاہیرادب پر مقالے پیش کیے گئے، ان میں پروفیسر مولانا بخش، مشرف عالم ذوقی، مولانا نورعالم خلیل امینی، پروفیسر ابوالکلام قاسمی، شاداب رضی، اسرار جامعی سمیت درجنوں ادباء کے نام شامل ہیں۔
اس موقع پر ادیب شمیم قاسمی نے کہا کہ گزرے ہوئے لوگوں کو یاد کرنا ہماری ذمہ داری ہے ان کی خدمات کو نئی نسلوں سے متعارف کرانا ہماری ترجیحات میں شامل ہے، اسی مقاصد کے تحت آج کا یہ پروگرام منعقد ہوا ہے۔
ڈاکٹر نورالسلام ندوی نے کہا کہ جانے والوں کی ہمیشہ یاد آتی ہے، ان کا ذکرخیر کرنا ان کے لیے مغفرت کی دعا کرنا ہماری تہذیب ہے، پروگرام سے خطاب کرنے والوں میں پروفیسر صفدر امام قادری، امتیاز احمد کریمی، ڈاکٹر عبد الباسط حمیدی، پروفیسر شکیل احمد قاسمی، ڈاکٹر صبوحی وغیرہ نام شامل ہیں۔