گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں عیدالاضحی کے پیش نظر مسلم محلوں اور مساجد و عیدگاہوں میں خصوصی تیاری کی گئی ہے۔ عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے دوران کوئی پریشانی نہ ہو اس کا خیال مساجد کمیٹی کے ذریعے کیا جا رہا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی پورے اخلاص اور جوش وجذبہ کے ساتھ ضلع میں عید الاضحی کی خوشی منائی جائے گی۔ عید الاضحیٰ کی نماز کو لے کر مساجد اور عید گاہوں میں وقت کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔
شہر گیا میں عید الاضحیٰ کی نماز کے اوقات:
- گاندھی میدان 7:00 بجے
- جامع مسجد 8:30 بجے
- کربلا عیدگاہ 10:00 بجے
- چھتہ مسجد 6:15 بجے
- چھوٹی مسجد (مرکز)گھسیار ٹولہ 5:45 بجے
- گلی والی مسجد وزیر علی روڈ 5:30 بجے
- پچھٹا مسجد رمنا 5:30 بجے
- حضرت پیر منصور مسجد 6:30 بجے
- مسجد ام القراء روڈ نمبر 2 وائٹ ہاؤس گیا 5:45 بجے
- خانقاہ چشتیہ منعمیہ مسجد رام ساگر 8:30 بجے
- پرانی مسجد کریم گنج 6:30 اور 7:15 بجے
- زیب النساء مسجد کریم گنج 6:45 بجے
- المنار مسجد شبلی کالونی 6:30 بجے
- نیو کریم گنج مسجد روڈ نمبر 5 میں 6:30 بجے
- مدرسہ انوار العلوم معروف گنج 6:15
- بڑی مسجد معروف گنج 6:30 بجے
- رضا مسجد، نیو نگمتیۃ کالونی 6:30 بجے
- نگمتیہ کالونی مسجد 6:30
- جمعہ مسجد گیوال بیگھہ 6:00 بجے
- مولانا مسجد گیوال بیگھہ 6:30 بجے
- عین الہدی مسجد گیوال بیگہ 6:30
- مدرسہ مدینہ العلوم پولیس لائن گیوال بیگہ 5:45
- نادرا گنج درگاہ عیدگاہ گراؤنڈ 5:45 بجے
- روڈ والی مسجد نادرا گنج 6:30 بجے
- شاہمیر تکیہ مسجد 7:00 بجے
- بخشوبیگھہ مسجد 7:30 بجے
- ویترنی مسجد 7:45 بجے
- گھنگری تانڈ مسجد 7:30 بجے
- بچلی شاہی مسجد نادرا گنج 6:30 بجے
- شاہی مسجد پل پر نادرا گنج 6:45
- کوئری باری مسجد صبح 6:30 بجے
- جمیلہ مسجد علی گنج 6:00 بجے
- مسجد عمر علی گنج روڈ نمبر 15 میں 6:45
- بلال مسجد شتابدی اسکول روڈ علی گنج 6:15
- احمد رضا مسجد فیض کالونی کٹاری 6:30
- نورانی مسجد کسٹھ 6:30 بجے
- شانتی باغ کالونی مسجد نزد سودھا ڈیری 6:30
- درگا باڑی مسجد 6:45 بجے
- مدرسہ قاسمیہ درگاباری 5:45
- بنیا پوکھر میدان عیدگاہ 6:15 بجے سلفیہ مسجدبنیا پوکھر 7:00 بجے
- ٹوٹواڑی مسجد 6:00 بجے
- پنہر مسجد پنچایتی اکھاڑہ 6:15
- مرار پور مسجد 7:00 بجے
- شیعہ مسجد - 10:00
- شہابو مسجد ٹوپی والی گلی چوک 6:00 بجے
- خانقاہ قادریہ جوڑا مسجد مان پور 6:30 بجے
- جوڑا مسجد عیدگاہ مان پور 6:00 بجے
- جامع مسجد پہانی عیدگاہ مان پور 6:15
- عیدگاہ گراؤنڈ آبگلہ 5:00 بجے
- احمد رضا مسجد اسلام گنج کٹاری گیا 6:30 بجے
- ہجرہ مسجد بیتھو شریف 30: 6 بجے
- عید گاہ بیتھو شریف 30: 6 بجے
- درگاہ و خانقاہ بیتھو شریف صبح 7 بجے
ان مساجد کمیٹیوں کے ذمہ دران کے مطابق گرمی کے پیش نظر پانی اور بجلی کا انتظام ہوگا مسجد اور آس پاس میں صفائی ستھرائی بھی کی جارہی ہے وقت پر عید الاضحی کی جماعت کھڑی کردی جائے گی مصلیوں سے کہا گیا ہے کہ وہ جہاں نماز ادا کریں وہاں وہ وقت پر پہنچیں۔