ETV Bharat / state

رکن پارلیمان پرنس راج کے خلاف دہلی میں شکایت درج - چراگ پاسوان نے اپنے چچا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے

ایل جے پی کے رکن پارلیمنٹ اور چراغ پاسوان کے چچازاد بھائی پرنس راج کی پریشانی بڑھ سکتی ہے۔ ایک لڑکی نے پرنس کے خلاف دہلی پولیس میں شکایت درج کروائی ہے۔

رکن پارلیمان پرنس راج کے خلاف دہلی میں شکایت درج

author img

By

Published : Jun 16, 2021, 1:55 PM IST

نئی دہلی / پٹنہ: ایل جے پی میں پھوٹ کے بعد اب کئی طرح کی باتیں سامنے آنے لگی ہے۔ پارلیمانی پارٹی کے رہنما اور صدر کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بعد، چراغ پاسوان نے اپنے چچا کے خلاف محاذ کھول دیا ہے۔ اور ان پر کنبہ کو نظر انداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے اس سے متعلق ایک خط بھی سوشل میڈیا پر جاری کیا ہے۔

اس خط کے منظر عام پر آنے کے بعد سے پارٹی اور کنبہ کے افراد میں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا ہے، کیوں کہ اس خط میں چراغ نے جس معاملے کا ذکر کیا ہے اس معاملے میں دہلی میں شکایت درج کرائی گئی ہے۔ تاہم یہ معلومات دستیاب نہیں ہے کہ شکایت کب درج کرائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق دہلی کے کناٹ پیلس پولیس اسٹیشن میں سمستی پور سے ایل جے پی کے رکن پارلیمان پرنس راج کے خلاف ایک لڑکی نے شکایت درج کروائی ہے۔ لڑکی کا الزام ہے کہ پرنس پاسوان نے پانی میں نشیلی اشیاء پلاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کے معاملے کو انجام دیا ہے۔ تاہم پولیس متاثرہ لڑکی کی شکایت پر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ حالانکہ اس معاملے میں اب تک ایف آئی آر درج نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ پرنس راج چراغ پاسوان کے چچا مرحوم رام چندر پاسوان کے بیٹے ہیں۔ پرنس راج رام چندر پاسوان کی موت کے بعد خالی ہونے والی سمستی پور لوک سبھا سیٹ سے الیکشن جیت کر رکن پارلیمنٹ کے عہدے پر فائز ہوئے ہیں۔

چراغ پاسوان نے گزشتہ دنوں پرنس راج کو بہار میں ایل جے پی کا صدر بھی بنایا تھا، لیکن اس وقت پرنس راج بھی اپنا رخ بدل کر پشوپتی پارس کے گروہ میں شامل ہوگئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.