ETV Bharat / state

پورنیہ کی عدالت میں راہل گاندھی کے خلاف مقدمہ

بہار میں پورنیہ کے چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں کانگریس کے صدر راہل گاندھی کے خلاف مودی کمیونٹی کے تعلق سے قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے ایک معاملے میں مقدمہ دائر کیا گیا ہے۔

rahul gandhi
author img

By

Published : Apr 24, 2019, 9:14 PM IST

چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ کے سامنے پورنیہ ضلع کے قصبہ تھانہ علاقہ کے مودی ٹولہ کے رہنے والے درخواست گذار منوج مودی نے اپنے وکیل دلیپ کمار کے توسط سے یہ عرضی دائر کی ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کرناٹک کے بنگلور میں ایک عوامی جلسہ کے دوران کانگریسی صدر کے سارے مودی کو چور کہنے سے مودی لقب رکھنے والے اس کمیونٹی کے لوگ رنجیدہ ہیں۔ درخواست گذار نے یہ بھی کہا ہے کہ اب تو ان کے دوست بھی 'چور' کہہ کر ان کا مذاق اڑانے لگے ہیں۔

راہل گاندھی نے پورے مودی سماج کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے اور غلط بیان دے کر سماج میں مودی کمیونٹی کے تئیں غلط تاثر پیدا کرنے کی کوشش کی ہے ۔

وکیل نے بتایا کہ شکایت میں کرناٹک کے بنگلور میں دی گئی تقریر کا حوالہ دیا گیا ہے جس میں راہل گاندھی کے ذریعہ کہا گیا تھا کہ چاہے وہ نیرو مودی ہو، چاہے للت مودی یا نریندر مودی۔ سارے مودی چور ہیں۔

اس بیان کے بعد مودی کمیونٹی میں یہ پیغام گیا کہ راہل گاندھی نے انہیں بے عزت کیا ہے۔ اس سے وہ غمزدہ ہو کر جوڈیشیل مجسٹریٹ کی عدالت میں ان کے موکل نے معاملہ درج کرایا ہے۔ اس میں راہل گاندھی کے خلاف بھارتی آئین کی دفعہ 499 اور 500 کے تحت معاملہ درج کیا ہے۔

Intro:Body:

news

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.