ETV Bharat / state

Community Radio For Farmers کسانوں کو کاشتکاری کے لئے کمیونٹی ریڈیو سے مدد کی جائے گی - محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں

گیا کے کسان کاشتکاری کے طور طریقے اپنے گھروں میں رہکر سیکھیں گے فصلوں کو بچانے اور زیادہ پیدوار کے تعلق سے اپنے سوالات ریڈیو کے توسط سے بھی جانیں گے اس کے لئے ضلع کرشی وگیان کیندر مانپور کی طرف سے کمیونٹی ریڈیو اور ایپ کی سہولت رواں سال فراہم کی جائے گیCommunity Radio

کسانوں کو کاشتکاری کے لئے کمیونٹی ریڈیو سے مدد کی جائے گی

author img

By

Published : Jan 14, 2023, 6:37 PM IST

کسانوں کو کاشتکاری کے لئے کمیونٹی ریڈیو سے مدد کی جائے گی

گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو کاشتکاری کے لئے ڈیجیٹل طور پر مدد کی جائے گی،کرشی وگیان کیندر مانپور گیا کی جانب سے اسکے لئے ایپ اور کمیونیٹی ریڈیو کی شروعات کی جانی ہے،

کمیونیٹی ریڈیو کے لئے کرشی وگیان کیندر مانپور میں پورا سیٹ اپ تیار کیا جارہاہے،مئی 2023سے اسکی شروعات ہوگی،پہلے اس کا ریڈیس 20کلومیٹر کا دائرہ ہوگا،اس پورے پروجیکٹ میں قریب تیس سے پینتیس لاکھ روپے خرچ ہوں گے،اس کے علاوہ دیگر مد بھی میں خرچ ہوں گے۔

اس حوالے سے کرشی وگیان کیندر کے ہیڈ اور سنیئر سائنسدان راجیو سنگھ نے بتایا کہ کمیونیٹی ریڈیو کے توسط سے کسانوں کو ان کی کاشت میں جو مسائل پیدا ہوتے ہیں، ان کو بتایا جائے گا کہ انہیں کس طرح سائنسی طریقے سے کاشت کرنا چاہیے۔ سبزیاں پیدا کرنے، مویشی پالنے،باغات تیار کرنے وغیرہ کی مکمل معلومات انہیں وقتاً فوقتاً فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ کسانوں کے لئے کوئز پروگرام بھی رکھیں جائیں گے، کسان کرشی وگیان کیندر سے جو سوالات پوچھیں گے ان کا جواب بھی کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے دیا جائے گا۔

چونکہ اس وقت بہت سردی ہے اور ہم کسانوں کو اس موسم میں انکی فصلوں کو بچانے کے لئے مختلف ذرائع کے ذریعے معلومات دیتے ہیں۔ جب کمیونیٹی ریڈیو شروع ہوجائے گی تو اس میں آسانی پیدا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:Qazi Noorul Hasan Memorial Talent Center قاضی نورالحسن میموریل ہنر سنٹر سے ہندو طالبات بھی فیضیاب ہورہی ہیں

ان کے ریڈیو اسٹیشن کے ذریعے 24 گھنٹے معلومات دستیاب رہے گی ،براہ راست ٹیلی کاسٹ ہونے کے ساتھ ریکارڈنگ بھی سنوائی جائے گی ساتھ ہی ایک ایپ بھی تیار ہورہا ہے جو پلے اسٹور سے ڈاوٴن لوڈ کرکے اس سے پوری جانکاری لی جاسکتی ہے کمیونٹی ریڈیو کے ذریعے بہار اور ضلع گیا کی مخصوص ثقافتی معلومات فراہم کرنے کی بھی کوشش ہے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.