ETV Bharat / state

Communist Party of India: دربھنگہ کے کلکٹریٹ احاطہ میں کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج - کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج

دربھنگہ میں سی پی آئی ایم کی قیادت میں تاریخی تحریک چل رہی ہے، یہ تحریک اس لیے تاریخی ہے کیونکہ اتر پردیش میں بلڈوزر کی سیاست شروع ہوئی تھی اور اب بہار میں غریبوں کو نکالنے کے لیے بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔ Communist Party Protests Against Bulldozer Operation

کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج
کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج
author img

By

Published : May 15, 2022, 11:42 AM IST

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے رہنماؤں اور کارکنان کے اعلان پر سنیچر کو چلچلاتی دھوپ میں ہزاروں کسان مزدوروں نے اے ڈی ایم دربھنگہ اور سرکل آفیسر کی قیادت میں بلڈوزر واقعہ پر کارروائی کرنے، متاثر کنبہ کو معاوضہ کے لیے احتجاج کیا۔ دلت مزدور اوپیندر داس کے قاتلوں کی گرفتاری اور اہل خانہ کو معاوضے دینے کے مطالبہ پر دربھنگہ کلکٹریٹ احاطہ کے پاس مظاہرہ کیا گیا۔ Communist Party Protests Against Bulldozer Operation

کمیونسٹ پارٹی کا احتجاج

اس دوران بغیر کسی تاخیر کے ملزمین کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ مظاہرین دربھنگہ کلکٹریٹ احاطہ کے سامنے گھنٹوں تک کھڑے رہے، جس کی وجہ سے ٹریفک بھی نظام بھی متاثر رہا، واضح رہے کہ سنیچر کے روز کمیونسٹ پارٹی کی جانب سے پورے بہار میں بلڈوزر راج کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ اس دوران دربھنگہ میں مظاہرہ کرنے والوں کو خطاب کرتے ہوئے سی پی آئی ایم لیڈر شیام بھارتی نے کہا کہ جہاں کہیں بھی غریبوں کو نکالنے کی کوشش کی جائے گی اس کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ دربھنگہ ضلع کے اے ڈی ایم ببھوتی رنجن جھا بدعنوانی میں ملوث ہیں، سرکل آفیسر اور اے ڈی ایم کی ملی بھگت سے لوگوں کو نکالنے کے لیے بلڈوزر چلا دیا گیا۔ یہ سراسر ناانصافی ہے اس کے خلاف جدوجہد اور تیز کی جائے گی اس کے خلاف پورے ضلع میں تحریک تیز ہو گی۔

اس دوران اجے کمار نے کہا کہ آج دربھنگہ میں سی پی آئی ایم کی قیادت میں تاریخی تحریک چل رہی ہے، یہ تحریک اس لیے تاریخی ہے کیونکہ اتر پردیش میں بلڈوزر کی سیاست شروع ہوئی تھی اور اب بہار میں غریبوں کو نکالنے کے لیے بلڈوزر چلائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی وزیر نے بہار میں بلڈوزر چلانے کا اعلان کیا اور اس کا آغاز دربھنگہ ضلع میں ہوا ہے۔ دربھنگہ ضلع شہادتوں اور قربانیوں کا ضلع رہا ہے، یہاں کامریڈ وجے کانت ٹھاکر کی قیادت میں بہت سے ساتھیوں نے اس سرزمین پر اپنی شہادتیں دی ہیں۔ آج بھی ہزاروں ایکڑ زمین پر غریبوں کا گھر بنا ہوا ہے، ہم یہاں کی تحریک کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دلت خاتون پر حملہ کیا گیا، مقدمہ نمبر 90/2022 درج کیا گیا لیکن اس کے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا جا رہا ہے، لیکن آج تک قاتل کو گرفتار نہیں کیا گیا، ہم دربھنگہ کے ایس ایس پی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دلت ہراسانی اور قتل کے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی پورے ملک میں فرقہ پرستی اور نفرت پھیلا رہی ہے، اور ملک میں بڑھتے ہوئے زرعی بحران، بے روزگاری، مہنگائی سے توجہ ہٹانے کے لیے آج یہ حکومت ملک میں نفرت پھیلا رہی ہے۔ اذان، حلال اور حجاب کا مسئلہ اٹھا کر نفرت، پھیلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی نے اپنی آزادی کو بڑھانے اور فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف تحریک کو تیز کرنے پر زور دیا ہے، آج بلڈوزر راج کے خلاف ریاست بھر میں جدوجہد جاری ہے۔ پورے بہار میں ایک لاکھ ٹیکس والی زمین، جو غریبوں کو 10 ڈیسیمل باس اور 1 ایکڑ رکھنے کے لیے دی جا سکتی ہے، لیکن یہ کام حکومت نہیں کرے گی اور حکومت نے واٹر نل سکیم شروع کی لیکن آج تک پانی کے نل کے پائپ غریبوں کے محلے تک نہیں پہنچے، جل جیون ہریالی یوجنا کے نام پر کروڑوں روپیے کی لوٹ مار کی جا رہی ہے، انہوں نے کہا کہ ان تمام مسائل کو بھرپور طریقے سے اٹھایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ در بھنگہ ضلع میں بڑھتے جرائم اور بلڈوزر اسکینڈل کے خلاف لڑائی تیز کی جائے گی، گیان استھان کے دلتوں کو مین روڈ سے جوڑنے کے کلکٹر کے حکم پر عمل نہیں کیا جا رہا ہے، میٹنگ کو سی پی آئی ایم ڈسٹرکٹ بورڈ ممبر دلیپ بھگت دنیش جھا، پرمود سنگھ، رام ساگر پاسوان، ضلع کمیٹی ممبر گوپال ٹھاکر، اویناش جھا، کمار جھا، سنیل شرما، نیرج کمار، سشیلا دیوی، شیوکلا دیوی، رانی دیوی، آرتی دیوی، رنجیت کمار اور اجیت پاسوان نے خطاب کیا۔ ایس ایس پی دربھنگہ اور ضلع کلکٹر دربھنگہ کو مانگ سے متعلق ایک میمورنڈم بھی دیا گیا، وہاں موجود ایک مجسٹریٹ نے اتوار کے روز ضلع کلکٹر سے بات چیت کرانے کا یقین دلایا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.