ETV Bharat / state

ارریہ: چھاپہ ماری کے دوران کوڈن سیرپ ضبط، ایک گرفتار - کسی بھی حال میں ایسے اسمگلروں کو بخشا نہیں جائے گا

بہار کے ضلع ارریہ میں پولیس کی چھاپہ ماری کے دوران گیاری کے پاس قومی شاہراہ 57 پر گاڑی میں رکھے 13 کارٹون میں 2080 بوتل کوڈن کف سیرپ برآمد کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں ایک افراد کو بھی گرفتار گیا گیا ہے۔

codeine syrup confiscated during raid, one arrested in araria bihar
ارریہ میں چھاپہ ماری کے دوران کوڈن سیرپ ضبط، ایک گرفتار
author img

By

Published : Oct 21, 2020, 5:29 PM IST

ریاست بہار کے ضلع ارریہ میں ڈی ایس پی پشکر کمار نے نگر تھانہ میں پریس کانفرنس منعقد کر صحافیوں کو بتایا کہ نگر تھانہ و بی ایس ایف کے مشترکہ چھاپہ ماری سے گیاری کے پاس قومی شاہراہ 57 پر گاڑی میں رکھے کوڈن کف سیرپ کے ساتھ اسمگلر کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ارریہ میں چھاپہ ماری کے دوران کوڈن سیرپ ضبط، ایک گرفتار

پشکر کمار نے کہا کہ انتخابی موسم میں خفیہ اطلاع و نشان زد جرائم پیشوں کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔ اسی ضمن میں گیاری کے پاس گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی تھی کہ گیاری کے مسہری چوک پر قومی شاہراہ 57 پر ایک گاڑی جس کا نمبر BR37E8380 ہے، اس پر رکھے 13 کارٹون میں 2080 بوتل کوڈن کف سیرپ برآمد کیا گیا ہے۔

پشکر کمار نے کہا کہ کوڈن سیرپ کے ساتھ ایک اسمگلر بھی گرفتار ہوا ہے جو گیاری وارڈ نمبر 13 کا باشندہ محمد اسماعیل ولد محمد ابراہیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولنگ کے دوران سماجی دوری کا رکھنا ہوگا خیال

ڈی ایس پی نے کہا کہ اسمگلر اسماعیل نشیلی ادویات کا کاروبار کرتا ہے۔ ان ادویات کو یہ گیاری کے علاقے میں ہی اسٹاک کرتا ہے اور پھر یہیں سے چاروں طرف سپلائی کرتا ہے۔

حیرت کی بات یہ ہے کہ ان ادویات کے لیے جو گاڑی استعمال کر رہا تھا اس پر ڈاکٹر کا اسٹیکر لگا ہوا ہے، تاکہ پولیس کو یہ چکمہ دے سکیں۔ اس معاملے میں پولیس نے اسمگلر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے

پشکر کمار نے مزید کہا کہ ابھی انتخابی موسم میں اس طرح کے ادویاتی کا کاروبار عروج پر ہے جس پر پولیس کی نظر ہے۔ کسی بھی حال میں ایسے اسمگلروں کو بخشا نہیں جائے گا۔ پولیس انتظامیہ پوری طرح مستعد ہے۔

اس موقع پر نگر تھانہ صدر سنیل کمار، مہیش کمار و بی ایس ایف کے جوان بھی موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.