گیا : بہار میں موٹے اناج کی پیداوار بڑھانے کی ترجیح محکمہ زراعت کی جانب سے دی گئی ہے ،ضلع گیا میں پہلے بیس سے تیس ایکڑ زمین میں موٹے اناج کی کاشت ہوتی تھی لیکن اس بار بڑے پیمانے پر موٹے اناج کی پیداوار ہوئی ہے ، اقوام متحدہ کی جانب سے سال 2023 کو ' بین الاقوامی ملٹس سال ' قرار دیے جانے پر بہار محکمہ زراعت نے ضلع گیا میں اس بار خصوصی پہل کی تھی ، موٹے غذائی اجناس کی کاشت میں اچھے خاصے مسلم کاشت کار بھی شامل ہیں جنہوں نے حکومت کی پہل کو کامیاب بنانے کی کوشش کی ہے ، اس حوالے سے محکمہ زراعت کے ضلع افسر اجے کمار سنگھ نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چونکہ اس برس ملیٹس سال منایا جارہاہے ، ضلع میں موٹے اناج میں مڈوا کی کاشت کو منتخب کیا گیا تھا اسکے لیے ضلع کے سبھی 24 بلاکوں کی ایک پنچایت نشان زد کر وہاں پر مڈوا کی کاشت کرائی گئی ، اس سے پہلے کاشت کاروں کے درمیان بیداری مہم چلائی گئی تھی اور انہیں مارکیٹ دستیاب کرانے کا وعدہ کیا گیا، ہر پنچایت میں آتما کے ذریعے 25 کسانوں کو تربیت دی گئی ، اس برس اچھے نتائج برآمد ہوئے ہیں ، اگلے برس موٹے اناج کی کاشت کو مزید بڑھاوا دیا جائے گا۔
چار سو ہیکٹئر پر ہوا ہے مڈوا
ضلع میں اس بار 400 ہیکٹیئر میں موٹے اناج کی کاشت ہوئی ہے اور یہ ضلع محکمہ زراعت کی وجہ سے ممکن ہوپایا ہے ، ضلع محکمہ زراعت کے افسر نے بتایا کہ کاشت کاروں کو موٹے اناج کی کاشت کے لیے بیچ دی گئی اور وقتا فوقتا محکمہ زراعت کی ٹیم نے کاشت کا معائنہ کیا اور کاشت کاروں کو اس حوالے سے مناسب مشورے بھی دیے گئے ، جسکے نتیجے اچھے اور مثبت نتائج برآمد ہوئے ہیں ، موٹااناج کے کئی فائدے ہیں اس حوالے سے طبی فوائد بھی کسانوں اور عام لوگوں تک پہنچائے گئے ہیں کیونکہ کوئی بھی کام بغیر بیداری کے بڑے پیمانے پر نہیں ہوسکتا ہے ۔ کسانوں کو مارکیٹنگ کے لیے ایک تنظیم کا بھی سہارا لیا گیا ہے اور موٹے اناج خے ویلو اڈیشن پر بھی کام ہوا ہے ، موٹے اناج کے بسکٹ اور دوسری چیزیں تیار ہورہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Muslim Singer of Ram Katha رام کتھا کا وہ مسلم گلوکار جنہیں آج بھی مقبولیت حاصل ہے
واضح ہوکہ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو اس بار موٹے اناج کی بیچ کٹس تقسیم کرنے کے ساتھ چار سو ہکٹیر زمین پر کاشت کو ممکن بنایا گیا تھا۔ضلع میں مڈوا کی قیمت 60 روپے سے 100 روپے فی کلو تک ہے جبکہ اسی طرح باجرے کی قیمت 20 روپے سے 30 روپے تک ہے۔