گیا: بہار کے گیا ضلع میں فالگو ندی پر ملک کا سب سے بڑا ربڑ ڈیم بنکر مکمل ہو گیا ہے۔ یہ 411 میٹر لمبا ڈیم شہر کے وشنوپد مندر کے قریب بنایا گیا ہے۔وزیراعلیٰ نتیش کمار اس کا افتتاح کل 8 ستمبر کو کریں گے۔CM Nitish Kumar Will Inaugurate Rubber Dam Tomorrow
قابل ذکر ہے کہ فالگو ندی خشک ہوتی تھی اس ندی میں پانی صرف برسات کے موسم میں ہوتا ہے۔ باقی دن پانی نہیں ہوتاتھا۔ندی خشک ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا تھا کیونکہ شہر گیا میں پانی سطح گرمی کے موسم نیچے جانے کی وجہ سے پانی کا بحران ہوجاتا ہے۔اسی کے پیش نظر فالگو ندی پر ربڑ ڈیم بنایا گیا ہے۔ اب ندی میں سال بھر پانی موجود رہے گا جس سے پانی کی سطح بھی منٹین ہوگی۔
ڈی ایم ڈاکٹر تیاگ راجن نے بتایاکہ ندی پر 411 میٹر لمبا اور ، 95.5 میٹر چوڑا اور تین میٹر اونچا ربڑ ڈیم بنایا گیا ہے۔ تین سوکروڈ کی لاگت سے پورا پروجیکٹ تیار ہوا ہے۔ڈیم کے اوپر ندی پر ایک " اسٹیل کا پل " بھی تعمیر ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس ڈیم سے ماحولیات پر کوئی منفی اثر نہیں پڑتا ہے۔ اس ڈیم کے پلان کا پورا ڈیزائن آئی آئی ٹی روڑکی کے ماہرین کے مشورے کو ذہن میں رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔ ندی کی سطح اور ذیلی سطح کے پانی کے بہاؤ کو روک کر پانی ڈیم میں جمع کیا جائے گا۔
انہوں نے بتایا کہ ربڑ ڈیم میں پانی کے اخراج کو روکنے کے لیے ربڑ کی شیٹ کو ندی میں لگایا گیا ہے جس کی لمبائی 1031 میٹر ہے اور 300 میٹر میں ڈائی فریم کی دیوار بنائی گئی ہے۔ ڈیم بنکر مکمل طور پر تیار ہو گیا ہے۔اگر گرمی کے موسم میں ڈیم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو اسے دور کرنے کے لیے ندی میں 5 بورویل کیے گئے ہیں۔ جس سے ڈیم میں 15 سے 20 فیصد پانی کی کمی کو دور کیا جا سکتا ہے ، ڈیم کے افتتاح کو لیکر تیاری کرلی گئی ہیں اور ڈیم کے قریب ایک وسیع پنڈال بنایا گیا ہے ،
یہ بھی پڑھیں:Tejashwi Visits to PMCH تیجسوی یادو نے دیر رات اچانک پی ایم سی ایچ کا معائنہ کیا
ایس ایس پی ہرپریت کورنے بتایا کہ افتتاحی تقریب اور وزیراعلی کی آمد کو لیکر حفاظتی نقطہ نظر سے تمام تیاریاں کرلی گئی ہیں ، ایک ہزار سے زائد پولیس جوانوں کی تعیناتی ہوگی کیونکہ بہار کے پہلے ربر ڈیم کو دیکھنے کے لیے بڑی تعداد میں لوگوں کی آمد ہوگی جبکہ ایم پی وجے مانجھی نے کہاکہ گیا کے لیے آٹھ ستمبر کادن تاریخی ہوگا اور گیا کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے
وہیں دوسری طرف اس موقع پر وزیراعلی اور ڈپٹی وزیراعلی کے علاوہ وزیر سنجے جھا، وزیر زماں خان ، وزیر اسرائیل منصوری ، وزیر سنتوش مانجھی ، وزیر سریندر یادو کے علاوہ کئی وزرا اور اعلی حکام افتتاحی تقریب میں شامل ہونگے