ETV Bharat / state

Ganga Water Supply Project وزیر اعلی عام آدمی کے گھرجا کر گنگا جل کا افتتاح کریں گے - وزیر اعلی نتیش کمار کرینگے افتتاح

گیا میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کسی اسکیم کے افتتاح کے عام طریقے کی روایت کو بدلتے نظرآئیں گے۔ یہاں وزیر اعلیٰ 28 نومبر کو کسی عام آدمی کے گھر جائیں گے اور پھر وہاں اس گھر کے نل کو کھول کر گنگا جل اسکیم کے تحت 'ہر گھرتک گنگا کا پانی' اسکیم کا افتتاح کریں گے۔ CM Nitish Kumar to dedicate Ganga water supply scheme to people

گنگا جل
گنگا جل
author img

By

Published : Nov 27, 2022, 9:47 AM IST

پٹنہ: بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار 28 نومبر کو گیا شہر میں گنگا واٹر سپلائی کا افتتاح کریں گے۔ اس دوران وزیراعلیٰ گیا میں کسی عام آدمی کے گھر جائیں گے اور اس گھر کا نل کھول کر گنگا کا پانی گھر تک پہنچانے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ CM Nitish Kumar to dedicate Ganga water supply scheme to people

گنگا جل

دراصل گیا میں 28 نومبر کو وزیر اعلیٰ نتیش کمار ایک الگ انداز میں ہی کسی اسکیم کا افتتاح کرتے ہوئے نظر آئیں گے ۔ فیتہ کاٹنے اور پردے اٹھانے کے روایتی طریقہ کو نظرانداز کرتے ہوئے اس بار وزیر اعلیٰ عام آدمی کے گھر جا کر گنگا جل ادوہ یوجنا کے تحت شروع ہونے والے پانی کی سپلائی کا افتتاح کریں گے۔تاہم وہ کس کے گھر جائیں گے۔ یہ طے نہیں ہے۔ حکام کے مطابق پانچ مکانات کی نشاندہی کی گئی ہے۔ جن مکانات کو نشان زد کیا گیا ہے۔ اس گھر کی مرمت بھی ہو رہی ہے۔ کسی گھر کی سیڑھیوں کی مرمت ہو رہی ہے تو کسی کے گھر کے بیرونی حصے کو پینٹ کیا جا رہا ہے۔

واضح ہوکہ وزیراعلی سب سے پہلے مانپور کے آبگیلہ جائیں گے، یہاں آبگلہ میں گنگا جل کو اسٹاک اور فلٹر کیا جا رہا ہے۔ یہاں سے پورے شہر کے واٹر ٹینکوں میں پانی چھوڑا جائے گا۔ اس کے بعد پانی کے ٹینک سے گنگا جل کو مختلف علاقوں میں سپلائی کیا جائے گا یہاں وزیراعلی پانی کی سپلائی کے بٹن کودبائیں گے۔ آبگلہ کے بعد وہ سیتا کنڈ اور پھر رام ساگر تالاب جائیں گے۔رام ساگر تالاب کے قریب بنائے گئے پیاؤ کا افتتاح کریں گے، ساتھ ہی وہ خود پیاؤ کے بالکل سامنے والے گھر میں جا کر نل کھولیں گے۔

وزیر اعلیٰ کے اس پروگرام کو دیکھتے ہوئے تیاریاں زور و شور سے کی جا رہی ہیں۔ اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ وزیر اعلیٰ کس عام آدمی کے گھر جائیں گے؟ اس کا جواب کسی افسر کے پاس نہیں ہے۔ ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ونود دوہان کا کہنا ہے کہ تمام مکانات پیاؤ کے سامنے ہیں۔کس گھر کا رخ وزیر اعلیٰ کریں گے یہ کسی کومعلوم نہیں ہے لیکن یہ کنفرم ہے کہ وزیر اعلی کسی ایک کے گھر جائیں گے اور گنگاجل واٹر سپلائی کا نل کھولیں گے۔

وہیں وزیراعلیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلع انتظامیہ اور محکمہ آبی وسائل کی جانب سے تیاریاں آخری مرحلے میں ہے آج محکمہ آبی وسائل کے سکریٹری سنجے اگروال گیا پہنچ چکے ہیں۔ یہاں انہوں نے سبھی مقامات جہاں وزیر اعلیٰ جائیں گے اسکا معائنہ کیا اور افسران کو ہدایت دی ہیں۔ سنجے اگروال نے گنگا جل بہار کی تاریخ میں انوکھی اور بے مثال اسکیم ہے سال بھر یہاں کے لوگوں کو گنگا کا پانی ملے گا جس سے گرمی میں پانی کے بحران کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا اور خاص بات یہ ہے کہ جو گنگا کاپانی سپلائی ہوگا اسکی کوالٹی اور فلٹر اعلی معیار کا ہوگا ۔
مزید پڑھیں:CM Nitish Kumar Inspects Rubber Dam Project: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.