منگل کو گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھارتی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اس موقع پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹویٹ کر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی۔
وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'آسٹریلیا میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شاندار جیت پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات۔'
انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی یہ جیت ان کی محنت، توانائی اور عزم کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بارڈر۔گاوسکر ٹرافی: بھارت کی تاریخی فتح
بتادیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم نے منگل کے روز گابا انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا کو تین وکٹوں سے شکست دے دی اور اس کے ساتھ ہی بھارت نے چار میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی۔ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں یہ پانچواں موقع ہے جب بھارت نے کسی بھی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ ہارنے کے بعد سیریز اپنے نام کیا ہے۔