ETV Bharat / state

یوم بہار کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا اہم خطاب - etvbharat news

آج بہار کی یوم تاسیس کو 109 سال ہوگئے ہیں آج ہی کی تاریخ میں 22 مارچ 1912 کو انگریزوں نے بنگال سے بہار کو الگ کیا تھا تب سے آج تک ہر سال 22 مارچ کو یوم بہار کے موقع پر ریاست بھر میں کئی تقریبات کا اہتمام ہوتا تھا۔

یوم بہار کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا اہم خطاب

author img

By

Published : Mar 22, 2021, 6:28 PM IST

اس بار کورونا کی دوبارہ آمد کے پیش نظر ریاستی حکومت نے کسی طرح کی کوئی تقریب منعقد نہیں کی۔

یوم بہار کے موقع پر وزیر اعلیٰ کا اہم خطاب

ارریہ ضلع میں بھی ضلع انتظامیہ کی جانب سے اس مرتبہ سرکاری عمارتوں پر کسی طرح کا کوئی قمقہ اور سجاوٹ دیکھنے کو نہیں ملا. وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعہ آج بہار کے عوام کو خطاب بھی کیا. ارریہ میں ضلع کلکٹریٹ احاطہ میں وزیر اعلیٰ کو سننے کیلئے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔

ضلع پریشد کے چیئرمین آفتاب عظیم عرف پپو عظیم نے کہا کہ نتیش کمار نے ایک بہتر بہار بنانے کے لیے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آگے بھی اسی طرح تعاون کی امید ظاہر کی۔

پپو عظیم نے کہا کہ نتیش کمار نے بہارکو جس مقام پر کھڑا کیا ہے وہ سنہرے لفظوں میں لکھے جانے کے قابل ہے۔

بہار آج ہر حلقے میں نمایاں ترقی کر رہا ہےایک زمانہ تھا جب بہار کی عوام سڑکوں کی بدحالی سے بے حال تھی مگر آج پورے بہار میں سڑکوں کا جال بچھ گیا ہے۔اسی طرح شعبہ تعلیم شعبہ صحت شعبہ روزگار میں بہار نے ایک اونچائی کو چھوا ہے تعلیمی بیداری کے تحت اب گاؤں گاؤں کے بچوں میں ایک جوش و امنگ ہے یہاں کی کئی ساری بیٹیاں بہار کی فخر ہے.

پپو عظیم نے کہا کہ آنے والے دس سالوں میں نتیش حکومت کی قیادت میں بہار اور بھی ترقی کے راستے پر جائے گا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.