ETV Bharat / state

بھوجپور: دو فریقوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

ضلع بھوجپور میں جھونپڑی بنانے کے تنازع میں دو فریقوں کے مابین زبردست لڑائی اور فائرنگ ہوئی جس میں دونوں اطراف کے لوگ زخمی ہوئے۔

بھوجپور: دو فریقوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی
بھوجپور: دو فریقوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی
author img

By

Published : Jun 12, 2021, 12:30 PM IST

ریاست بہار کے ضلع بھوجپور کے بیہیا بہورن پور اوپی علاقے کے گاؤں پورشوتم پور میں جھونپڑی بنانے کے تنازعہ میں دو فریقوں کے درمیان زبردست تصادم ہوا۔ اس دوران رائفل سے 7 راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی۔ جس کی وجہ سے گاؤں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اس واقعے میں دونوں اطراف کے لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔

بھوجپور: دو فریقوں کے درمیان تصادم، متعدد زخمی

پولیس کی موجودگی میں تمام زخمیوں کا علاج بیہیا کے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں کیا گیا۔ زخمیوں میں برجراج رائے، بالمکوند رائے، رامیشور رائے، نتئم کمار رائے، امر ناتھ رائے، پریم شنکر رائے اور سدا شنکر رائے، شامل ہیں۔

جانکاری کے مطابق گاؤں میں ایک جھونپڑی تعمیر کی جارہی تھی جس پر دوسری فریق نے اعتراض کیا۔ اس معاملے پر تنازعہ بڑھتا گیا اور اسے دیکھتے ہی دیکھتے مارپیٹ شروع ہو گئی۔ ساتھ ہی رائفل سے فائرنگ بھی شروع ہوگئی۔ تاہم گولی کی وجہ سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

معاملے کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس بھی موقع پر پہنچی۔ او پی پولیس نے معاملے کو پرسکون کیا اور زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.