ETV Bharat / state

کانگریس - آر جے ڈی کے مابین سیٹ شیئرنگ پر تنازع - کانگریس اور آر جے ڈی

بہار کی 243 نشستوں پر آر جے ڈی نے تقریبا 150 نشستوں پر اپنے امیدوار اتارنے کی تیاری کر لی ہے۔ وہیں کانگریس تقریبا 70 سیٹوں کا دعوی کر رہی ہے۔

کانگریس - آر جے ڈی کے مابین سیٹ شیئرنگ پر تنازع

author img

By

Published : Oct 2, 2020, 8:28 AM IST

Updated : Oct 2, 2020, 10:24 AM IST

بہار میں رواں برس ہونے والے اسمبلی انتخابات کے مدنظر سرگرمیاں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ گزشتہ پانچ دنوں سے کانگریس اور آر جے ڈی کے رہنماؤں کی طرف سے بیان بازی جاری ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے نامزدگی کا آغاز یکم اکتوبر سے ہو چکا ہے، لیکن کانگریس-آر جے ڈی میں سیٹ شیئرنگ پر ابھی تک اتفاق نہیں ہو پایا ہے۔ تاہم آر جے ڈی کی طرف سے ایک الٹی میٹم دیا گیا ہے۔

وہیں بتایا جا رہا ہے کہ 'آر جے ڈی کے اعلی کمان کانگریس کے رہنما سے بات کر رہے ہیں۔ آر جے ڈی نے کانگریس کو 58 پلس 1 کا فارمولا دیا ہے۔ 58 اسمبلی نشستیں اور ایک والمیکنگر (لوک سبھا سیٹ جہاں ضمنی انتخاب ہونے والی ہے)۔'

آر جے ڈی کا کہنا ہے کہ 'کانگریس اگر اس فارمولے پر تیار ہے تو ٹھیک، ورنہ دونوں کے راستے کھلے ہیں۔'

آر جے ڈی کے سینئر رہنما جگدانند سنگھ نے بار بار کہا ہے کہ 'وہ کسی کے پاس نہیں جائیں گے۔ انہوں نے کانگریس کے لئے جو فارمولا طے کیا ہے وہ کافی ہے۔'

تاہم اب دونوں جماعتوں کے رہنما کہہ رہے ہیں کہ 'معاملہ حل ہوجائے گا۔ کانگریس اور آر جے ڈی کے مابین ایک معاہدہ ہوگا اور سیٹ شیئرنگ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا۔'

یہ بھی پڑھیں: پلورل پارٹی کی سربراہ نے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا

واضح رہے کہ 'بہار کی 243 نشستوں پر آر جے ڈی نے تقریبا 150 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کی تیاری کر لی ہے۔ وہیں کانگریس تقریبا 70 سیٹوں کا دعوی کر رہی ہے۔'

Last Updated : Oct 2, 2020, 10:24 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.