ETV Bharat / state

پولیس کی مدد کرنے والے 'ننھے کمانڈو'

author img

By

Published : Apr 7, 2020, 9:51 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں بھبھوا چوراہے پر لاک ڈاؤن کے دوران ہر روز ایک خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ یہاں تین بچے ہر روز پولیس اہلکار کو پانی اور بسکٹ دینے کے لیے گھر سے آتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے 'ننھے کمانڈو'
لاک ڈاؤن کے 'ننھے کمانڈو'

کورونا وائرس کے پیش نظرلاک ڈاؤن میں سماجی کارکن اور دیگر لوگ اپنی طرح سے لوگوں کی مدد کر رہے ہیں لیکن بچوں کی جانب سے پولیس اہلکاروں کی مدد اپنی طرح کی مثال ہے۔

تین بھائی بہن ہر روز بسکٹ اور پانی لے کر لاک ڈاؤن میں تعینات پولیس والوں کو دیتے ہیں۔ تینوں بچوں نے بتایا کہ کورونا جیسے وبا میں پولیس انکل ان کی اور سماج کی حفاظت کے لیے دھوپ میں ڈیوٹی کرتے ہیں۔ بچوں نے بتایا کہ ایسے وقت میں ہم انہیں پانی اور بسکٹ دیں گے۔

ڈیوٹی پر تعینات ایک پولیس والے نے بتایا کہ تین بچے یہاں اتے ہیں اور کہتے ہیں کہ آپ دھوپ میں ڈیوٹی کرتے ہیں، آپ پانی پی لیجے اور بسکٹ کھا لیجے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے لیے بچوں کا پیار دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

خیال رہے کہ پورے ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 دن کا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ لاک ڈاؤن میں لوگوں پر نظر رکھنے اور اسے فالو کرنے کے لیے جگہ جگہ پولیس اہلکار تعینات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.