ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha: امن و امان کے ماحول میں عید الاضحی منائیں، چیف سکریٹری

بہار کے چیف سکریٹری نے امن وامان کے ماحول میں عیدالاضحی کی تیاری کے حوالے سے اعلیٰ افسران کے ساتھ میٹنگ کی۔ چیف سکریٹری عامر سبحانی نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ہدایت دی کہ کمشنر، آئی جی، ڈی آئی جی، ڈی ایم اور ایس پی اپنے اپنے ماتحت حلقوں میں خود نگرانی کریں تاکہ کسی بھی قسم کا کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ Eid-ul-Adha 2022

امن وامان کے ماحول میں عید الاضحی منعقد کرائیں، چیف سکریٹری

author img

By

Published : Jul 5, 2022, 5:14 PM IST

بہار: ضلع گیا میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چیف سکریٹری عامر سبحانی نے افسران سے عید الاضحی کی تیاری کے حوالے سے جائزہ لیا۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے عامر سبحانی نے اپنے احکامات میں واضح طور پر کہا کہ 10 جولائی کو منائے جانے والے 'عید الاضحی' تہوار کو پُرامن، آپسی میل جول اور محبت کے ماحول میں منائیں اور اس کو انتظامیہ کی جانب سے بھی یقینی بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اس موقع پر قانون کی بالادستی قائم رکھنے کے لیے سبھی افسران اپنے منصب فرائض کو بروئے کار لاتے ہوئے، ریاست و ضلع میں امن وامان کی بحالی یقینی بنائیں۔ انہوں نے سبھی افسران اور ضلع کے باشندوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ اس تہوار کو روایتی جوش و خروش اور امن کے ماحول میں منائیں۔ سبھی افسران الرٹ موڈ پر رہیں، 10 جولائی کو صبح سے ہی متعلقہ مقامات میں مجسٹریٹ اور پولیس فورسز کا ڈیپوٹیشن کرالیں۔ ڈی ایم کو ہدایت دی گئی کہ شانتی سمیتی کی میٹنگ کی جائے۔ سوشل میڈیا پر بھی نگاہ رکھی جائے اور افواہ یا متنازع مواد سرکولیٹ کرنے والوں پر فوری طور پر کاروائی کی جائے۔ واضح رہے کہ ضلع گیا میں تہواروں کے موقع پر مزید حساس ہوجاتا ہے چونکہ قربانی کا موقع ہے۔ اس لیے اعلی حکام چاک وچوبند انتظامات کو ترجیح دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Eid-ul-Adha 2022: عید الاضحٰی کے موقع پر حکومتی ہدایات پرعمل پیرا ہونے کی اپیل

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.