ETV Bharat / state

Minority Hostel In Gaya چیف سکریٹری عامر سبحانی اور وزیر زماں خان نے اقلیتی ہاسٹل کا جائزہ لیا - گیا میں اقلیتی ہاسٹل

چیف سکریٹری عامر سبحانی اور محکمہ اقلیتی فلاح کے وزیر زماں خان نے گیا میں واقع اقلیتی ہاسٹل جائزہ لیا۔ اس دوران چیف سکریٹری عامر سبحانی نے طلبہ و طالبات کو کامیابی کیلئے محنت کرنے کی تلقین کی۔

چیف سکریٹری عامر سبحانی اور وزیر زماں خان نے اقلیتی ہاسٹل کا جائزہ لیا

author img

By

Published : Jun 1, 2023, 9:36 PM IST

گیا: بہار کے ضلع گیا میں محکمہ اقلیتی فلاح کے زیر اہتمام چلنے والے شہید عبدالحمید بوائز ہاسٹل اور گرلز ہاسٹل کا چیف سکریٹری عامر سبحانی اور وزیر زماں خان نے جائزہ لیا۔ چیف سیکریٹری نے طلباء و طالبات کو بڑے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاریوں کے حوالہ سے اپنے تجربات بھی شیئر کیے۔ لڑکیوں کے ہاسٹل کے معائنہ کے دوران وزیر زماں خان اور چیف سکریٹری عامر سبحانی نے بچوں سے کھانے پینے، قیام، کتاب، کھیل کود وغیرہ کے بارے میں مکمل معلومات لی۔

وزیر اور چیف سیکرٹری نے صفائی کے مکمل انتظامات پر خوشی کا اظہار کیا اور اس کے لیے انہوں نے ضلع اقلیتی فلاح کو مبارک باد پیش کی۔ چیف سکریٹری نے لڑکیوں سے کہا کہ وہ زیادہ محنت کریں۔ لڑکوں کے ہاسٹل کے معائنے کے دوران انہوں نے میس میں جاکر کھانا بناتے ہوئے عمل کو بھی دیکھا۔ واٹر کولر کو کھول کر خود سے چیف سیکریٹری عامر سبحانی نے پانی پیا۔انہوں نے لائبریری میں ایس ایس سی ریلوے بینک سول سرویسس وغیرہ جیسی مقابلہ جاتی امتحانات کی کتابیں رکھنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے بچوں سے کہا کہ کوئی بھی امتحان مشکل نہیں ہوتا، ذہنیت مضبوط رکھیں تو ہر امتحان آسان نظر آئے گا۔ اس محنت سے آپ سب کو پڑھنا چاہیے اور اپنے بہار کا نام روشن کرنا چاہیے۔

اس دوران وزیر زماں خان اور چیف سیکرٹری عامر سبحانی سمیت تمام سینیئر افسران 10 منٹ تک بچوں کے ساتھ بیٹھے اور ان کی پڑھائی کے بارے میں مکمل معلومات لیں۔ وزیر زماں خان نے بچوں سے معلومات حاصل کیں کہ اگر انہیں کسی قسم کا مسئلہ ہے تو بتائیں۔ بچوں نے بہت خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی قسم کا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ یہاں اقلیتی فلاح افسر جیتندر کمار خیال رکھتے ہیں اور جو بھی ضروریات ہوتی ہیں اُنہیں اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پورا کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Minority Hostel Zama Khan بہارکے مختلف اضلاع میں اقلیتی ہاسٹل جلد تعمیر ہوں گے

اس موقع پر تمام بچوں نے اعلیٰ حکام کے ساتھ وزیر اور چیف سیکرٹری کا استقبال کیا۔ اس دوران بوائز ہاسٹل کے باہر نالے میں گندگی دیکھ کر انہوں نے ضلع مجسٹریٹ کو ہدایت دی کہ نالے کو کسی بھی حالت میں ڈھانپ دیا جائے اور جو تجاوزات ہوئے ہیں اس سے نالا کو آزاد کرایا جائے۔ واضح ہوکہ گیا کے نیوکریم گنج میں مسلم لڑکے و لڑکیوں کے لیے الگ الگ ہاسٹل ہے۔ لڑکیوں کے ہاسٹل میں سو لڑکیوں کے رینے کا انتظام ہے جبکہ لڑکوں کے ہاسٹل میں ڈیڑھ سو لڑکوں کے رہنے کا انتظام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.