ETV Bharat / state

Ramdhan 2023 مشہور تاجر بابا صدیقی کی افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت - پٹنہ خبر

مشہور تاجر بابا صدیقی نے کہا کہ کم لوگ جانتے ہیں کہ میرے اجداد کا تعلق اسی سرزمین بہار کے ضلع سیوان سے تھا، یہاں کے لوگوں سے ایک الگ ہی رابطہ ہے۔

افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 10:24 PM IST

افطار پارٹی میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی شرکت

پٹنہ:رمضان المبارک کے آغا کے ساتھ دعوت افطار بھی شروع ہو چکا ہے، اس مہینے میں روزہ داروں کو افطار کرانا ثواب سمجھا جاتا ہے، حدیثوں میں بھی آیا ہے کہ کوئی بھی اس پاک مہینے میں روزہ دار کو ایک کھجور یا ایک گلاس لسی سے افطار کیوں نہ کرائے اسے بڑا اجر ملتا ہے. اسی کے تحت آج شہر پٹنہ میں ممبئی کے مشہور تاجر اور کانگریس کے سابق رکن اسمبلی بابا صدیقی کی جانب سے پناش ہوٹل میں روزہ داروں کو ایک شاندار اور پرتکلف افطار پارٹی دی گئی جس میں سیاسی، سماجی، ملی و مذہبی نمائندے شریک ہوئے.

دعوت افطار میں خصوصی طور پر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار اور وزیر مالیات وجے کمار چودھری شریک ہوئے اور روزہ داروں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی. اس موقع پر عظیم اتحاد کے سبھی مسلم و غیر مسلم رہنما شریک ہوئے جس میں کانگریس کے سینئر لیڈر طارق انور، سابق وزیر اعلیٰ جیتن رام مانجھی ، وزیر زماں خان، وزیر شاہنواز عالم، وزیر اسرائیل منصوری، وزیر آلوک مہتا، وزیر للت کمار یادو ،رکن اسمبلی اختر الاسلام شاہین ،رکن اسمبلی کامران خان، رکن اسمبلی یوسف صلاح الدین،رکن اسمبلی انظار نعیمی، ایم ایل سی خالد انور ،سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر اظہار احمد، چیئرمین ارشاد اللہ، چیئرمین شیعہ وقف بورڈ افضل عباس کے نام شامل ہیں۔

اس موقع پر اقلیتی وزیر زماں خان نے کہا کہ نتیش کمار کی قیادت میں آج یہاں عظیم اتحاد کے سبھی وزراء اور اراکین اسمبلی موجود تھے، یہ مہینہ رمضان کا ہے جس میں روزہ داروں کو افطار کرانا بہت بڑا ثواب ہے، اسی نیت سے یہاں دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا تھا جس میں ہر مکتبہ فکر کے لوگ شامل ہوئے اور بہار میں امن و چین اور ترقی کی دعا کی۔

مشہور تاجر بابا صدیقی نے کہا کہ کم لوگ جانتے ہیں کہ میرے اجداد کا تعلق اسی سرزمین بہار کے ضلع سیوان سے تھا، یہاں کے لوگوں سے ایک الگ ہی کنیکشن ہے. ممبئی باندرہ کے رکن اسمبلی ذیشان صدیقی نے کہا کہ افطار کے ذریعہ ہم لوگوں میں آپسی بھائی چارہ اور اخوت و محبت پیدا کرتے ہیں-

مزید پڑھیں:RJD Iftar Party: آر جے ڈی کی افطار پارٹی میں نتیش کمار سمیت متعدد رہنما شامل ہوئے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.