پٹنہ: ریاست بہار میں ان دنوں اعلیٰ افسران بھی بیمار پڑ رہے ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی پٹنہ کے ڈی ایم چندر شیکھر ڈینگو سے متاثر ہو گئے تھے۔ جنہیں پارس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا تھا۔ اب بہار میں چیف سکریٹری عامر سبحانی بیمار پڑ گئے ہیں۔ چیف سیکریٹری کو بھی پارس اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ حالانکہ چیف سکریٹری عامر سبحانی کے بیمار ہونے کی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ لیکن اتنا کہا گیا ہے کہ ان کی طبیعت اچانک بگڑنے کی وجہ سے انہیں فوری طور پر پارس اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ عامر سبحانی بھی ڈینگی وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں۔ ادھر چیف سیکرٹری کی اچانک طبیعت بگڑنے کی اطلاع ملتے ہی وزیر اعلیٰ نتیش کمار پارس اسپتال پہنچ گئے۔ جہاں انہوں نے بہار کے چیف سیکرٹری عامر سبحانی کی عیادت کی اور ان کی طبیعت کے تعلق سے جانکاری لی۔
یہ بھی پڑھیں:
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے عامر سبحانی سے بات چیت کی اور ان کی صحت کے تعلق سے جانکاری لی ہے، وزیر اعلیٰ نے اس دوران پارس اسپتال کے ڈاکٹروں سے بھی اپنے چیف سیکرٹری عامر سبحانی کے علاج کے تعلق سے جانکاری حاصل کی کہ کس طرح انکا علاج چل رہا ہے اور اُنہیں کیا پریشانی ہوئی ہے۔ واضح ہوکہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار قریب یہاں 15 منٹ سے زیادہ رکے۔ اس دوران چیف سکریٹری عامر سبحانی وزیر اعلیٰ کو دیکھ کر اپنے بیڈ سے اٹھنے کی کوشش کرنے لگے تبھی وزیر اعلیٰ نے انہیں اٹھنے سے منع کر دیا اور کہا کہ آپ آرام کیجیے سب ٹھیک ہے۔