ETV Bharat / state

آسمانی بجلی سے 83 لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ کا اظہار غم

بہار کے مختلف اضلاع میں آسمانی بجلی سے 83 لوگوں کی موت پر وزیراعلیٰ نتیش کمار نے گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے اور ہلاک ہوئے افراد کے ورثاء کو چار۔ چار لاکھ روپے معاوضہ دینے کی ہدایت دی ہے۔

وزیراعلیٰ نتیش کمار
وزیراعلیٰ نتیش کمار
author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:20 PM IST

آسمانی بجلی گرنے سے گوپال گنج میں 13، مشرقی چمپارن میں 5، سیوان میں 6، دربھنگہ میں 5، بانکا میں 5، بھاگلپورمیں 6،کھگڑیا میں 3، مدھوبنی میں8، مغربی چمپارن میں 2، سمستی پور میں1، شیوہر میں 1، کشن گنج میں 2، سارن میں 1، جہان آباد میں 2، سیتا مڑھی میں 1، جموئی میں 2، نوادہ میں 8،پورنیہ میں 2، سپول میں 2، اورنگ آباد میں 3، بکسر میں 2، مدھیہ پورہ میں 1 اورکیمور میں دو افراد کی موت پر وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار نے گہرے صدمہ کا اظہار کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفات کی اس گھڑی میں وہ متاثر کنبوں کے ساتھ ہیں وزیر اعلیٰ نے ہلاک ہوئے افراد کے کنبہ کو فوری طور پر چار چار لاکھ روپے انو گرہ مدد دینے کی ہدایت دی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خراب موسم میں مکمل احتیاط برتیں۔ خراب موسم ہو نے کے سبب زالہ باری سے بچاﺅ کے لیے آفات مینجمنٹ محکمہ کے ذریعہ وقتاً فوقتاً جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.