ETV Bharat / state

بہار میں چھٹھ کے دوران پندرہ لوگوں کی موت

author img

By

Published : Nov 3, 2019, 8:38 PM IST

بہار کے مختلف اضلاع میں چھٹھ پوجا کے دوران آج مختلف واقعات میں 15 لوگوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر شدید طور پر زخمی ہوگئے۔

بہار میں چھٹھ کے دوران پندرہ لوگوں کی موت

سمستی پور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے حسن پور تھانہ علاقہ کے بڑگاﺅں میں ایک مندر کی دیوار گرنے سے دو خاتون سمیت تین لوگوں کی موت ہوگئی اور چھ دیگر زخمی ہوگئے۔

روسڑا سب ڈویژنل افسر امن کمار سمن نے بتایا کہ 'بڑگاﺅں واقع ایک مندر کے کنارے تالاب میں لوگ چھٹھ پوجا کررہے تھے تبھی مندر کی دیوار اچانک گرگئی۔ اس واقعہ میں دو خاتون کی موقع پر ہی موت ہوگئی جبکہ سات دیگر زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو حسن پور کے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں علاج کے دوران ایک دیگر کی بھی موت ہوگئی۔ مرنے والوں کی شناخت بڑگاﺅں باشندہ لیلا دیوی (61) بوچی دیوی (60) اور کوکئی یادو (55) کے طورپر کی گئی ہے۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سمستی پور صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔'

وہیں ضلع کے گھٹہو پولیس آﺅٹ پوسٹ تھانہ علاقہ کے کجھوری گاﺅں واقع تالاب میں صبح غسل کرنے کے دوران 35 سالہ سنتوش سنگھ کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ ضلع کے روسڑا تھانہ کے بھر ہا گاﺅں کے ایک پوکھر میں سنجیو پاسوان (15) کی نہانے کے دوران ڈوب کر موت ہوگئی۔ اسی طرح ضلع کے موہن پور پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ کے سراری گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوب کر 16 سالہ ابھینندن کمار کی بھی موت ہوگئی۔ لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دی گئی ہیں۔

بیگو سرائے سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے صاحب پور کمال تھانہ علاقہ کے پنچ ویر پنچایت کے نیو جعفر نگر میں ریلوے لائن کے کنارے کچھ لوگ پانی سے بھرے گڈھے چھٹھ کر رہے تھے تبھی گہرے پانی میں ڈوب گئے جس میں دو کی موت ہوگئی جبکہ دو دیگر کو مقامی لوگوں نے بچالیا۔

ذرائع نے بتایاکہ متوفی کی شناخت نتن کمار اور رویش کمار کے طورپر کی گئی ہے۔ لاشوں کو مقامی لوگوں کی مدد سے پانی سے نکال لیا گیا ہے۔

ایک دیگر واقعہ میں ضلع کے مفصل تھانہ علاقہ کے چلمل ٹولہ چھپکی گاﺅں باشندہ امن کمار (13) چھٹھ کے موقع پر تالاب میں گہرے پانی میں چلے جانے سے اس کی ڈوب کر موت ہوگئی۔ لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بیگو سرائے صدر اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

بھاگلپور سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے مختلف تھانہ علاقوں میں چھٹھ کے دوران دو بچوں کی موت ہوگئی ۔ ضلع کے سلطان گنج تھانہ علاقہ کے نگنیا گاﺅں کے نزدیک گنگا گھاٹ پر گنگا ندی میں ڈوبنے سے ایک بچے کی موت ہوگئی۔ متوفی کی شناخت صاحب کمار (09) کے طور پر ہوئی۔ لاش کی تلاش کی جارہی ہے۔

ایک دیگر واقعہ میں ضلع کے پیر پینتی تھانہ علاقہ کے سلیم پور گاﺅں میں آج صبح پوکھر میں نہانے کے دوران ایک بچے کی ڈوبنے سے موت ہوگئی ۔ متوفی کی شناخت راجیش کمار (12) کے طور پر کی گئی ہے۔

مقامی غوطہ خوروں کی مدد سے لاش پوکھر سے باہر نکال کر پوسٹ مارٹم کیلئے بھاگلپور میڈیکل کالج اسپتال بھیج دی گئی ہے۔

کٹیہار سے موصولہ رپورٹ کے مطابق ضلع کے کدوا تھانہ علاقہ کے بڑہے پرتی چھٹھ گھاٹ پر غسل کرنے کے دوران سبھاش چندر وشواس کے بیٹے مینک کمار (14) کی موت ہوگئی ۔ مینک پورنیہ ضلع کے نگر تھانہ علاقہ کے پر بھات کالونی کا باشندہ تھا اور چھٹھ کے موقع پر اپنے نانیہال آیا ہوا تھا۔

ایک دیگر واقعہ میں اسی تھانہ علاقہ کے کچھوا باڑی گاﺅں میں تالاب میں نہانے کے دوران راجو داس کے بیٹے سمت کمار (14) کی ڈوب کر موت ہوگئی ۔ وہیں ضلع کے منیہاری تھانہ علاقہ کے شاہ پور گاﺅں میں تالاب میں غسل کرنے کے دوران شکتی ساہ کے بیٹے روشن کمار (14) کی بھی ڈوبنے سے موت ہوگئی۔

جموئی ضلع سے ملی اطلاع کے مطابق ضلع کے کھیرا تھانہ علاقہ میں آج صبح تالاب میں ڈوبنے سے ایک نوجوان کی موت ہوگئی ۔ رانی پوکھر کے نزدیک کچھ بچے بیلون سے کھیل رہے تھے تبھی بیلون تالاب میں چلا گیا ۔ کھیرا بازار باشندہ اویناش ٹھاکر (22) بیلون لانے کیلئے تالاب میں گیا جہاں گہرے پانی میں چلے جانے سے اس کی ڈوب کر موت ہوگئی۔

Intro:Body:

twertertertettetert

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.