یوم عاشورہ کے چالیسویں دن چہلم منایا جاتا ہے۔
شہر گیا میں شعیہ برادری نے چہلم کے موقع پر شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ماتمی جلوس نکالا۔
شعیہ مسجد توتواڑی سے ماتمی جلوس نکلا جو پنچایتی اکھاڑا، اقبال نگر کے راستے ہوتے ہوئے کربلا پہنچ کر اختتام ہوا۔
نوحہ خوانی اور سینہ کوبی کرتے ہوئے کربلا جلوس پہنچا، عزاداروں کی اچھی خاصی بھیڑ تھی۔
اس موقع پر حضرت امام حسین کی عظیم و لازوال قربانی کو اپنے اپنے انداز میں عقیدت مندوں نے خراج عقیدت پیش کیا۔
گزشتہ ہفتہ توتواڑی وپنچایتی اکھاڑامحلے میں ہوئے فرقہ ورانہ تشدد کو دیکھتے ہوئے چہلم کے جلوس کو لے کر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔
گیا پولیس سمیت سی آرپی ایف کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی جوپوری مستعدی کے ساتھ تعینات ہوئے تھے۔
اعلی افسران و سماجی کارکنان بھی جلوس کو پرامن ماحول میں گزروانے کے لئے کھڑے نظر آئے۔